365 دن (حصہ دوم) — Page 25
درس القرآن 25 درس القرآن نمبر 98 وَ كَذلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَ يَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِى كُنْتَ عَلَيْهَا إِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ مِمَّنْ يَنْقَلِبُ عَلَى عَقِبَيْهِ وَإِنْ كَانَتْ لَكَبِيرَةً إِلَّا عَلَى الَّذِينَ هَدَى اللهُ وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ إِنَّ اللهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ (البقرة:144) الله جیسا کہ پچھلی آیت کی تشریح میں بتایا گیا تھا کہ قبلہ کا بدلنا تاریخ انسان کے بہت بڑے اور بہت اثرات پیدا کرنے والے واقعات میں سے ہے اور یہ ایک ظاہری علامت ہے اس بات کی کہ اب پہلے مذاہب، پہلے رسول اور انبیاء پہلے مقدس مقامات، پہلی الہامی کتابوں کا دور پورا ہو کر اب اسلام کا دور ہے ، محمد رسول اللہ صلی علیکم کا دور ہے ، اب یروشلم اور بنارس کے بجائے مکہ اور مدینہ کا دور ہے، اب ژند اوستا، وید اور بائبل کے بجائے قرآن کا دور ہے۔اور اے مسلمانو ! اب اس قدر تبدیلی کے ساتھ تمہاری بہت بڑی ذمہ واری ہے۔تم جس طرح مجلس میں وسط میں میر مجلس کا بٹھایا جاتا ہے اس طرح تمہیں وسطی امت، بہترین امت بنایا جارہا ہے لِتَكُونُوا شُهَدَاء عَلَى النَّاسِ تاکہ تم تمام دنیا کے لوگوں کے لئے ایک معیار قرار پائے، ایک گواہ کی حیثیت تمہاری ہو وَ يَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا اور رسول صلی اللی علم کی ذات مبارک تمہارے لئے معیار اور گواہ ٹھہرے یہ تبدیلی ایمان ضائع کرنے کے لئے نہیں بلکہ ایمان بڑھانے کے لئے ہے وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِي كُنتَ عَلَيْهَا وہ قبلہ جس پر اب تو قائم ہوا ہے اس لئے ہے لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ مِمَّنْ يَنْقَلِبُ عَلَى عَقِبَيْهِ تا کہ ہم جانچ لیں کہ کون رسول کی پیروی کرتا ہے ، کون اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاتا ہے وَإِنْ كَانَتْ لَكَبِيرَةً إِلَّا عَلَى الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ بے شک یہ بہت بڑا امتحان ہے اپنا مذہب چھوڑ کر، اپنی رسوم چھوڑ کر ، اپنے تعلقات چھوڑ کر ، اپنے بچپن سے دلوں میں ڈالے گئے خیالات کو چھوڑ کر نئے دین میں داخل ہونا، نیا قبلہ اختیار کرنا آسان بات نہیں مگر یہ بات انہیں کو ملتی ہے جن کو اللہ ہی دے۔وَمَا كَانَ اللهُ لِيُضِيعَ إِيْمَانَكُمْ اور یہ تبدیلی اللہ تعالیٰ نے تمہارے ایمان کو ضائع کرنے کے لئے نہیں کی إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ الله تعالیٰ تو شفقت کرنے والا، بار بار رحم کرنے والا ہے۔