365 دن (حصہ اول) — Page 10
درس القرآن 10 رس القرآن نمبر 7 بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ اللہ کا نام لے کر جو بہت رحم کرنے والا، بار بار رحم کرنے والا ہے۔اللہ میں اللہ ہوں جو سب سے زیادہ جاننے والا ہوں ذلِكَ الْكِتُبُ یہ وہ کامل کتاب ہے لَا رَيْبَ فیه اس میں کوئی شک والی بات نہیں ھدی لِلْمُتَّقِينَ متقیوں کے لئے ہدایت ہے۔(البقرۃ:1 تا 3) ہمارے سامنے جب کوئی نئی چیز آتی ہے، ہم کوئی نیا پھل دیکھتے ہیں، ہم کوئی نئی سواری دیکھتے ہیں، نئی مشین دیکھتے ہیں، نئی کتاب دیکھتے ہیں، نیا جانور دیکھتے ہیں، غرض جب آدمی کوئی نئی چیز دیکھتا ہے جس سے اس کو واقفیت نہیں تو عام طور پر دیکھنے والے کے دل میں چار سوال اٹھتے ہیں وہ سوچتا ہے یہ کیا چیز ہے، کوئی کھانا ہے ، کوئی پودا ہے ، کوئی جانور ہے ، کوئی مشین ہے، کوئی پرزہ اور آلہ ہے ؟ پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیسی چیز ہے، اچھی ہے یا بری؟ فائدہ دینے والی ہے یا بے کار یا تکلیف دینے والی ہے؟ پھر یہ سوال آتا ہے کہ اس چیز کا مقصد کیا ہے، کس کام آتی ہے، کون اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور کس طرح فائدہ اٹھا سکتا ہے ؟ قرآن شریف کا کمال ہے کہ سورۃ الفاتحہ کے بعد جو سارے قرآن شریف کا خلاصہ شروع میں درج کر کے پھر پہلی سورۃ میں ان چاروں کا جواب لکھ دیا ہے جو نئی چیز دیکھ کر سوچنے والے انسان کے دل میں پیدا ہوتے ہیں فرماتا ہے ذلِكَ الكتب یہ وہ عظیم الشان کامل کتاب ہے لا رَيْبَ فِيهِ جس کی سب باتیں سچی ہیں کوئی شک کی بات، کوئی شبہ والی بات، اس میں نہیں هُدًى لِلْمُتَّقِينَ یہ تمام ان لوگوں کے لئے جو نیک بننا چاہتے ہیں، جو خدا سے ملنا چاہتے ہیں اور خدا کی مخلوق سے نیک سلوک کرنا چاہتے ہیں ان کو راستہ دکھانے والی ہے ، ان کو تمام اچھی باتیں بتاتی اور تمام برائی کی باتوں سے روکتی ہے اور کہاں سے آئی ہے، کس نے بنائی ہے تو یہ الہ یہ اللہ کی طرف سے ہے جو سب سے زیادہ جاننے والا اور علم رکھنے والا ہے اس لئے اس پر عمل کرنے سے انسان جہالت کی ہر غلطی سے بچ سکتا ہے۔