365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 114 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 114

درس حدیث درس حدیث نمبر و ย 114 ہمارے دین اسلام کی تعلیم انسان کی زندگی کی تمام شاخوں پر پھیلی ہوئی ہے اور زندگی کے تمام پہلوؤں میں انسان کی راہنمائی کرتی ہے۔ہمارا دین کچھ باتیں مانے کا حکم دیتا ہے اور کچھ کام کرنے کا حکم دیتا ہے۔ان تمام باتوں کو جاننا ہمارے لئے ضروری ہے حضرت ابوہریرۃ بیان کرتے ہیں کہ كَانَ النَّبِ له تارا يَوْمًا لِلنَّاسِ کہ نبی صلی الیکم ایک دن لوگوں کے پاس بیٹھے ہوئے تھے فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ تو ایک شخص آپ کے پاس آیا فَقَالَ مَا الْإِيْمَانُ اس نے پوچھا ایمان کیا ہوتا ہے ؟ آپ نے فرمایا الْإِيْمَانُ اَنْ تُؤْمِنَ بِاللهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَ بِلِقَائِهِ وَ رُسُلِهِ وَ تُؤْمِنَ بالبعث کہ ایمان اس بات کا نام ہے کہ تم اللہ پر ایمان لاؤ، اس کے فرشتوں پر ایمان لاؤ، اس سے ملاقات پر ایمان لاؤ، اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور مر کر دوبارہ جی اٹھنے پر ایمان لاؤ۔( بخاری کتاب الایمان باب سؤال جبريل النبي صلى۔۔۔۔۔۔۔50) تو یہ وہ باتیں جو ایمان کی بنیاد ہیں جو شخص مومن ہونا چاہتا ہے اس کو ماننا ہو گا کہ ایک اللہ ہے جو ہم سب کا خالق و مالک ہے اس کے فرشتوں پر ایمان لاؤ جو جسمانی اور روحانی دنیا کا نظام چلاتے ہیں اور اللہ کے سامنے ایک دن جانا ہو گا اور اس سے ملاقات ہو گی اور اس کے رسول ہیں جو اللہ کی طرف سے بھیجے جاتے اور انسانوں کی راہنمائی کرتے ہیں اور مرنے کے بعد انسان دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔یہ تو وہ باتیں ہیں جن کا ماننا ضروری ہے اور کچھ باتیں ہیں جن کا کرنا ایک مسلمان کے لئے ضروری ہے۔حضرت ابن عمر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الم نے فرمایا بَنِي الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْس کہ اسلام کی بنیاد پانچ باتوں پر رکھی گئی ہے شَهَادَةِ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی بھی عبادت کے قابل نہیں اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں واقام الصلوۃ اور نماز قائم کرنا ایتاء الزکوۃ اور زکوۃ دینا والحَج اور اللہ کے گھر کا حج کر نا وَصَوْمِ رَمَضَانَ اور رمضان کے روزے رکھنا۔( بخاری کتاب الایمان باب دعاؤ کم ایمانکم 8) اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایمان کی باتوں کو ماننے اور اسلام کی باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔