365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 105 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 105

درس حدیث 105 اور نعرے لگانے کے ذریعہ اس کا اظہار ہو اور یہ ظاہر ہے کہ جو شخص اپنے ماں باپ کی بات تو مانتا ہے مگر نبی کریم صلی علیم کی بات پر عمل نہیں کرتا اگر وہ بچوں سے پیار کرتا ہے اور ان کے پیار کی وجہ سے ان کی باتیں مانتا ہے مگر رسول اکرم صلی ا لی ایم کے احکام کی اطاعت نہیں کرتا تو اس کا محبت رسول صلی الم کا دعویٰ محض دھو کہ ہے۔اس زمانہ میں حضور صلی علیم سے محبت اور پیار اور آپ کی اطاعت اور آپ کے احکامات کی تعمیل کا سب سے بڑھ کر نمونہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دکھایا ہے اور جس کا اظہار آپ نے اپنے اس شعر میں فرمایا ہے کہ بعد از خدا بعشق محمد مخمرم گر کفر ایں بود بخدا سخت کافرم (ازالہ اوہام حصہ اوّل روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 185) کہ خدا کے بعد میں محمد صلی ال نیم کے عشق سے مخمور ہوں اور اگر یہ کفر ہے تو میں خدا کی قسم سخت کافر ہوں۔