365 دن (حصہ اول) — Page 104
درس حدیث 104 درس حدیث نمبر 3 رض حضرت ابو ہریرۃ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الم نے فرمایا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ اس کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے لا يُؤْمِنُ اَحَدُكُمْ تم میں سے کوئی مومن نہیں ہوتا حَتَّی اَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَ وَلَدِهِ جب تک کہ میں اس کو اس کے باپ اور اس کی اولاد سے زیادہ پیارا اور محبوب نہ ہوں۔(بخاری کتاب الایمان باب حبّ الرسول من الايمان (14) م اسی طرح حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ﷺ نے فرمایا لَا يُؤْمِنُ اَحَدُكُمْ تم میں سے کوئی مومن نہیں ہوتا حَتَّی اَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ جب تک کہ اس کو زیادہ پیارا نہ ہوں مِنْ وَالِدِهِ وَ وَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِيْنَ اس کے والد سے، اس کی اولاد سے اور دنیا بھر کے تمام انسانوں سے۔(بخاری کتاب الایمان باب حبّ الرسول من الايمان (15) کہنے کو تو بہت سے لوگ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔اپنے آپ کو سچا مومن قرار دیتے ہیں اور دوسروں پر جن سے ان کو ذرا بھی کسی بات میں اختلاف پید اہو کافر قرار دیتے ہیں اور دائرہ اسلام سے باہر نکال دیتے ہیں اور ایسے لوگ بعض دفعہ ظاہری طور پر نماز روزہ کا دکھاوا بھی کرتے ہیں اور اپنے ظاہری اسلام کا بڑے تکبر سے اظہار بھی کرتے ہیں مگر ہمارے نبی صلی الم نے ان دو احادیث میں بھی جو شرط سچے مسلمان کے لئے لگائی ہے وہ یہ ہے کہ اس کا دل اللہ کے بعد رسول اکرم صلی الی ٹیم کی محبت سے بھرا ہوا ہو۔بے شک وہ اپنے ماں باپ سے محبت کرے، بے شک اپنے بچوں سے پیار کرے، بے شک اپنی بیوی سے شفقت اور رحمت سے پیش آئے ، لیکن اگر ایک شخص کے دل میں اپنے عزیزوں سے ، اپنے رشتہ داروں سے، اپنے جگر کے ٹکڑوں سے اس سے زیادہ محبت ہے جو اس کے دل میں نبی صلی علیم کے لئے ہے تو وہ سچا مومن نہیں۔سچا مومن وہی ہو سکتا ہے جس کے سینہ میں دنیا کے ہر رشتہ سے، ہر عزیز سے زیادہ رسول پاک صلی ملی یکم سے محبت اور عشق ہو اور یہ حقیقی محبت ہو نہ کہ محض محبت کا دعویٰ ہو الله سة