دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 53
53 وو قائم کی۔۔۔مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کے دعوئی کے اصل ذمہ دار یہ دیو بندی علماء ہی ہیں کیونکہ قادیانی مذہبی اعتبار سے حنفی دیوبندی ہیں اور ختم نبوت کے ضمن میں ان کی اس لغزش کا سبب دیو بندی علماء کی کتابیں ہیں“ تبلیغی جماعت عقائد وافکار نظریات اور مقاصد کے آئینہ میں ص 142,143 مطبوعہ دارالکتب العلميه ) ” ختم نبوت کی تفسیر میں دیوبند اورقادیان کا مؤقف یکساں ہے“ بریلوی دنیا کے شیخ القرآن مولوی غلام علی قادری اشرفی اوکاڑوی صاحب کا ایک مقالہ بعنوان التنوير لدفع ظلام التحذیر یعنی مسئلہ تکفیر “ اشرف الرسائل میں 1996 میں شائع ہو جسے بعد میں جمیعت اشاعت اهل سنت پاکستان نے ایک الگ سے کتابی شکل میں شائع کر دیا۔زیر نظر کتابچہ جو کہ 64 صفحات پر مشتمل ہے مولانا نے ثابت کرنے کے کوشش کی ہے کہ اکابرین دیو بند اور جماعت احمدیہ کا ختم نبوت کی تفسیر کے بارے میں سو فیصد یکساں مؤقف ہے۔چنانچہ اوکاڑوی صاحب نے کتاب کے شروع کے 18 صفحات پر اصاغرین دیو بند کی تفاسیر اور بیانات کو درج کرنے بعد اس موضوع کو اٹھایا ہے کہ دیو بندیوں کا موجودہ مؤقف وہ نہیں ہے جوان کے اکابرین کا تھا۔اس لئے ان کے لئے ضروری ہے کہ یا تو اپنے اکابرین کے مؤقف کو غلط مان کر اس سے برأت کا اظہار کریں یا اپنے موجودہ مؤقف سے انکار کریں اور احمدیوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور اُن کو گالی دینا چھوڑ دیں۔چنانچہ خاکسار ان کا ایک طویل اقتباس جو تقریباً 10 صفحات کا ہے پورا درج کرتا ہے مولوی غلام علی صاحب نے تحذیر الناس ص ۳ کا مکمل حوالہ درج کر کے اپنے الفاظ میں درج ذیل نتیجہ نکالتے ہیں اس عبارت مذکورہ کو بغور پڑھئے اور دیکھئے کہ اس میں کتنے کفریات ہیں۔۔خاتم النبیین کے معنی سب سے آخری نبی کو عوام اور جاہلوں کا خیال بتانا