دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 52
52 62 مطبوعہ دارالکتب العلميه ) تحفظ ختم نبوت والے برادران یوسف بلكه قاتلين حسين کی طرح ہیں۔۔۔۔مولانا عطاء اللہ ڈیروی مولوی عطاء اللہ ڈیروی صاحب مجلس تحفظ ختم نبوت والوں کی منافقت پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کیا اس جماعت کی مثال یوسف علیہ السلام کے بھائیوں سے دینا غلط ہوگا جو عمداً یوسف علیہ السلام کو کنویں میں ڈال کر شام کے وقت باپ کے پاس روتے ہوئے آئے کہ یوسف کو بھیٹر یے نے کھا لیا ہے۔اس جماعت کی مثال اس قوم کی ہے جس نے حسین بن علی رضی اللہ کو شہید کیا اور اپنے اس جرم کو چھپانے کے لئے آج تک ماتم بر پاکئے ہوئے ہیں تبلیغی جماعت عقائد وافکار نظریات اور مقاصد کے آئینہ میں ص 116 افکار مولوی عطاء اللہ ڈیروی صاحب از قلم ابوالوفا محمد طارق خان مطبوعہ دار الکتب العلمیہ ) مجلس تحفظ ختم نبوت دراصل اپنے سیاہ ماضی اور کفرکو چھپانے کا حفظ ماتقدم ہے۔۔۔۔۔مولاناعطاء اللہ ڈیروی مولوی عطاء اللہ ڈیروی صاحب مجلس تحفظ ختم نبوت کے قیام کی ضرورت پر تبصرہ کرتے ہوئے انکشاف کرتے ہیں کہ اس تمام قصہ کو معلوم کر لینے کے بعد اب دیوبندی علماء کی جانب سے مجلس تحفظ ختم نبوت کے قیام کا سبب کھل کر ہمارے سامنے آ جاتا ہے اور وہ سبب ہے خوف ! یعنی قادیانیوں کو کافر قرار دیئے جانے کے بعد ختم نبوت کے مسئلہ میں اپنے سیاہ ماضی کو دیکھتے ہوئے دیوبند کے علماء کو یہ خوف لاحق ہوا کہ بریلوی حضرات ان کے خلاف بھی کہیں کا فرقرار دیئے جانے کی مہم نہ شروع کر دیں۔۔۔چنانچہ حفظ ما تقدم کے طور پر دیوبندیہ نے مجلس تحفظ ختم نبوت