زندہ درخت

by Other Authors

Page 98 of 368

زندہ درخت — Page 98

زنده درخت دونوں سینگ پکڑ لئے اُس نے اٹھا کر مجھے پیچھے پھینکا خود بھی گرا میں نے پھرتی سے اٹھ کر اس کے سینگ پکڑ لئے۔بہت نو کیلے سینگ تھے مگر میں نے پکڑ کر زمین میں گاڑے رکھے اور دیکھنے والوں سے رسہ لانے کو کہا۔پھر اُس کے گلے میں رسہ ڈال کر درخت سے باندھ دیا جب نواب صاحب کے مالی کو خبر ہوئی کہ ہرن پھالہ خراب کرتا ہوا پکڑا گیا تو اُس نے گھوڑے کو چھوڑ دیا۔ہم نے ہرن کو چھوڑ دیا۔18 - میری شادی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ سے جو جماعت تخلیق فرمائی ہے اُس کی ادائیں بھی نرالی ہی ہیں۔میری شادی کے قصے میں ابتدائی احمدیوں کے خلوص و سادگی کی دلچسپ جھلک دکھائی دیتی ہے۔ہتے ہالی نامی گاؤں میں حضرت اقدس سے عقیدت رکھنے والے ایک دوست حکیم اللہ بخش صاحب رہائش پذیر تھے۔مشہور علم دوست شخصیت تھے۔پنجابی شاعر کی حیثیت سے معروف اور مقبول تھے۔آپ کے ہاں بچی پیدا ہوئی۔تو خیال آیا کہ اس بچی کا احمدیوں میں رشتہ کریں گے اس خیال سے اُن کا دھیان ایک احمدی دوست میاں فضل محمد صاحب کی طرف گیا جن کے ہاں نوعمر بیٹا تھا۔اُن کی نوزائیدہ بیٹی کو مناسب رشتہ مل گیا۔مکرم منشی جھنڈے خان صاحب کو قادیان بھیجا کہ جا کر فضل محمد صاحب کو ہمارا سلام کہیں اور یہ پیغام دیں کہ آپ کا جو بیٹا عبدالرحیم ہے وہ آج سے ہمارا ہوا۔اللہ تعالیٰ مبارک کرے۔میرے والد صاحب نے یہ پیغام سن کر کہا: جزاکم اللہ احسن الجزاء۔میں لڑکے کی والدہ کو آپ کے گاؤں بھیجوں گا۔کچھ عرصے بعد میری والدہ صاحبہ اپنی ایک قریبی عزیزہ کے ساتھ ہتے ہالی گئیں۔بچی 98