زندہ درخت — Page 97
زنده درخت میری بچی عزیزہ امۃ اللطیف کو بھی ان کی خدمت کا موقع ملا۔فجزاہم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء کون پڑھ سکتا ہے سارا دفتر ان اسرار کا: میں تیسری جماعت میں تھا۔میرا کلاس فیلو عبداللہ پسر حضرت ذوالفقار علی خان صاحب ایک دفعہ شدید بیمار ہو گیا ( حالت درویشی میں ہم اسے منیجر کہتے ہیں دماغی توازن ٹھیک نہیں رہا) حالت اتنی مایوس کن ہو گئی کہ کفن منگوالیا گیا۔مگر پھر حالت سدھرنی شروع ہوئی عجیب خدا تعالیٰ کی حکمت کہ ایک دوسرا کلاس فیلوحسن بھاگلپوری جو بہت خوبصورت اور خوب سیرت تھا بیمار ہو گیا۔عبداللہ کی حالت بہتر ہوتی گئی اور حسن کی بگڑتی گئی حتیٰ کے حسن فوت ہو گیا وہ کفن جو عبداللہ کے لئے آیا تھا اُسے پہنایا گیا۔عبداللہ کہتا تھا کہ حسن تو ہمارا کفن دوست تھا۔ایک دلچسپ واقعہ- عوض معاون گله ندارد : میری عمر میں بائیس سال ہو گی ہم نے صدر انجمن احمد یہ کے باغ جس کو ہم کمیٹی والا باغ کہا کرتے تھے۔( جو کالج کے مغرب اور جنوب مغرب میں واقع ہے) میں پھالہ خرید لیا۔اُس زمانے میں حضرت نواب محمد علی صاحب نے ہرن کا ایک بچہ پال رکھا تھا۔کبھی اُس کو باندھ دیتے کبھی کھلا رکھتے وہ سارے شہر میں گھومتا پھرتا بڑا خوبصورت لگتا سب اُس سے کھیلتے شام کو واپس گھر آ جاتا جب بڑا ہو گیا تو رنگین کپڑوں کی طرف لپکتا۔جس سے یہ بھی مشہور ہوا کہ وہ عورتوں کے پیچھے پڑتا ہے۔یہ تو ہرن کا تعارف تھا واقعہ یہ ہوا کہ ہمارا گھوڑا حضرت موصوف کے باغ میں چلا گیا اور کچھ نقصان بھی کیا۔مالی نے ناراض ہو کر گھوڑے کو پکڑ کر باندھ لیا۔خدا تعالیٰ نے ہماری مدد کی ورنہ آخر ندامت ہوتی گووہ کچھ نہ کہتے مگر شرم تو آتی۔ہوا ایسا کہ ہرن ہمارے پھالہ میں آکر چرنے لگا کچھ نقصان بھی کیا مجھے شرارت سوجھی رنگ دار کپڑا اوڑھ کر پھالے میں جا کر بیٹھ گیا ہرن نے دیکھا تو سر ہلانا شروع کیا جیسے بھنگڑا ڈالتے ہیں اور میری طرف بڑھنا شروع کیا جو نہی وہ میرے قریب آیا میں نے اُس کے 97