زندہ درخت

by Other Authors

Page 272 of 368

زندہ درخت — Page 272

زنده درخت تین سو سے زائد نمبر حاصل ہوں گے اور خدا تعالی کے فضل سے نتیجہ نکلنے پر پتہ چلا کہ ان کہ نمبر تین سو سے زائد ہی ہیں۔جماعت کی طرف سے ملنے والی مدد 15 روپے ایک چھوٹی بہن دفتر سے لے کر آ رہی تھیں، پیسے دوپٹے کے کونے میں باندھے ہوئے تھے، گھر پہنچ کر رقم اماں جی کو دینے لگیں تو چاروں کونے خالی تھے معلوم ہوا کہ بے احتیاطی سے دی گئی گرہ رستہ میں کھل گئی اور رقم ضائع ہو گئی۔ظاہر ہے کہ ان حالات میں پندرہ روپے کی قیمت پندرہ سو یا پندرہ ہزار کے برابر تھی۔اماں جی کو اس کی ضرور تکلیف ہوئی ہوگی۔دعا بھی ضرور کی ہوگی خدا کی قدرت گھر میں رکھے ہوئے چوزوں میں سے ایک وبائی مرض کا شکار ہو کر مر گیا۔وہی بہن اسے دبانے کے لئے باہر لے کر گئیں۔ایک جگہ ریت کا ڈھیر دیکھ کر چوزہ دبانے کے لئے اسے کھودا تو وہاں پندرہ روپے کی وہی رقم پڑی ہوئی تھی۔کسی بچے نے وہاں محفوظ کی تھی یا کیا صورت ہوئی مگر خدا نے اپنی ایک عاجز بندی کی دعا اس طرح منظور فرمائی اور اس کی تکلیف دور کرنے کا غیب سے سامان فرمایا۔مذکورہ حالات میں پانچ بیٹیوں کی شادی ایک بہت ہی کٹھن اور مشکل مرحلہ تھا۔خدا تعالی کے فضل سے دعاؤں کی برکت سے بڑے وقار اور عمدگی سے اپنے اپنے وقت میں سب کی شادیاں ہو ئیں اور خدا تعالی کے فضل سے اپنے اپنے گھر میں خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔سب سے چھوٹی بہن کی شادی کے سلسلہ میں ایک بات یاد آ رہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ سب شادیاں کس طرح خدا تعالی کے فضل سے کامیاب ہوئیں۔چھوٹے بھائی میٹرک پاس کرنے کے بعد کام کی تلاش میں حیدر آباد چلے گئے۔اب گھر میں اماں جی اور سب سے چھوٹی بہن ہی تھیں، اس حالت میں انہیں اس کے جلد رشتہ کرنے کی طرف توجہ پیدا ہوئی بتایا کرتی تھیں کہ ایک دن عصر کی نماز میں دعا کر رہی تھیں کہ اے خدا تو نے ہر چیز کا جوڑا بنایا ہے۔میری اس بیٹی کا جوڑا بھی تو نے ضرور بنایا ہو گا مگر مجھے تو اس کا کوئی علم نہیں ہے۔اے خدا تو اپنے فضل سے اسے میرے گھر بھجوا دے بھی عبادت ختم نہیں 272