زندہ درخت

by Other Authors

Page 313 of 368

زندہ درخت — Page 313

زنده درخت امتہ الباری ناصر اہلیہ محترم ناصر احمد صاحب قریشی خاکسار 1941 قادیان میں پیدا ہوئی۔دادا جان نے کانے سے قلم تراشنا، فقط لگانا اور پکڑنا سکھایا۔جامعہ نصرت ربوہ اور پنجاب یونیورسٹی او مینٹل کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔بعد جامعہ نصرت میں بطور لیکچرار تعینات رہی۔شادی کے بعد لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں رہائش رہی۔کراچی میں 1980 سے لجنہ کی خدمات بحیثیت سیکرٹری قیادت نمبر ایک شروع کیں۔1989 سے شعبہ اشاعت کا کام مل گیا۔صد سالہ جشن تشکر کے سلسلے میں کم از کم سو کتب کی اشاعت کے منصوبے پر کام کی توفیق مل رہی ہے۔کتب کی تحریر ، ترتیب، تہذب اور اشاعت کے ساتھ ساتھ جماعتی رسائل واخبارات میں گاہے گاہے نظم نثر لکھنے کا موقع ملتا ہے۔یہ سب خلفائے کرام اور بزرگوں کی دعاؤں کا فیض ہے۔مولا کریم کے فضل و احسانات کا شمار ممکن نہیں۔اُس نے ایسی ایسی نعمتیں عطا فرمائیں کہ شکر کا حق ادا ہو ہی نہیں سکتا۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی شفقت، توجہ اور دعاؤں نے مالا مال کر دیا۔آپ نے دعاؤں سے گھر بھر دیا فرمایا۔اللہ تعالی آپ کو خدمات دینیہ کے مقام محمود عطا فرمائے۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دعا دی اللہ ساتھ ہو اور سلطان القلم کے فیضان سے آپ کا قلم برکت پزیر رہے آمین۔خاکسار عاجزانہ درخواست دعا کرتی ہے کہ مولا کریم پردہ پوشی فرما کر مغفرت فرمائے ہمیشہ اپنے پیار کی نگاہوں میں رکھے۔نسلاً بعد نسل اپنے فضل و احسان سے اپنی رضا کی راہوں پر چلاتا رہے۔آمین۔اولاد 1 - ڈاکٹر امتہ المصور اہلیہ زاہد خورشید صاحب ( کینیڈا)۔بچے ، وقاص احمد ، ولیہ متین 2- ڈاکٹر منصور احمد قریشی کارڈیالوجسٹ، پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ ڈیٹرائٹ(یو 313