زندہ درخت — Page 312
زنده درخت اور دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھر گیا۔اس عظیم الشان کامیابی میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، عزیزم نفیس کی محنت شاقہ اور ابا جان مرحوم کی دعائیں بھی یقینا شامل ہیں۔آخری بیماری میں سب بہن بھائیوں نے ابا جان کی تیمار داری اور خدمت کی سعادت حاصل کی۔اس سے وہ بہت خوش تھے۔انہیں پاکستان لے آئے تھے۔ہم سیرالیون مغربی افریقہ سے آئے ہمارے چاروں بچوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور بہت دعائیں دیں۔ہمارے ماں باپ نے ہمارے لئے بہت قربانیاں دیں۔29 سال کی جدائی برداشت کی مگر بچوں کو خلافت کے سایہ تلے رکھا اور اعلی تعلیم دلوائی۔اولاد ربِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيْنِي صَغِيرًا۔1- ڈاکٹر رشید احمد خالد 2- ڈاکٹر نفیس احمد حامد ( پریذیڈنٹ سنٹرل برمنگھم یو کے )۔بیگم مبارکہ۔بچے اسامہ محمود حامد، جلیس احمد حامد اور نبیل احمد حامد 3 محمودہ روحی۔اہلیہ اظہر احمد سیفی صاحب۔بچے ملیحہ سیفی ، سکینہ سیفی محمودہ سیفی 4 منصورہ سبوحی۔اہلیہ ناصر سعود صاحب۔بچے حارث احمد ، آمنہ بردا۔312