زندہ درخت

by Other Authors

Page 306 of 368

زندہ درخت — Page 306

زنده درخت ت سیده مهر آپا صاحبه ان الله مَعَنَا میں ماضی کے دھندلکوں میں گھوم رہی تھی۔ان دھندلکوں میں مجھے ایک چوکھٹ پر إِنَّ الله معنا سنہری اور رو پہلی حروف میں چمکتا ہوا نظر آیا۔میں ٹھٹکی میں نے غور کیا۔یہ حسین الفاظ اپنی آب و تاب کے ساتھ نمایاں ہوتے گئے۔میں نے دماغ پر زور ڈالا۔۔۔۔کہ یہ حسین اور روح پرور کلمات میں نے کسی مومن کی زبان سے سنے تھے۔یہ کس قدر حسین لمحات تھے؟ بظاہر محدود۔اگر معنی کے لحاظ سے کس قدر وسیع اور کس قدر قوی تھے۔۔۔۔۔۔مجھے یاد آیا مجھے یاد آیا اور اس یاد کے آتے ہی میری آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب آٹڈ پڑا کیونکہ اس سہانی یاد کے ساتھ ایک ایمان افروز واقعہ وابستہ تھا۔غالباً 53ء میں ہم لوگ فورتھ ائیر میں تھے۔یہ ہمارے کالج کا پہلا میچ تھا جس نے بی۔اے کا فائینل امتحان دینا تھا۔چونکہ اس کالج کا ابتدائی دور تھا۔۔۔حالات زیادہ سازگار اور تعلیمی ترقی کے لئے مد و معاون نہ تھے جیسا کہ ابتداء میں ہوا کرتا ہے۔پورا اسٹاف میسر نہ تھا۔کبھی انگلش مضمون کا وقت تو کبھی اردو مضمون کا۔۔۔کبھی عربی کا اور کبھی فارسی کا۔۔۔۔۔۔دو چار دن اس مہربان سے درس و تدریس ہوا تو دو چار دن کے لئے اُس مہربان سے غرض اس راہ میں ہمارے لئے کوئی باقاعدگی نہ تھی مگر یہ پہلا پیچ یہ کلاس اپنے اندر کمال اعتماد رکھنے والی اور علمی ذوق رکھنے والی تھی۔باوجود اس کے کہ اسے صحیح راہنمائی حاصل نہ تھی اپنے طور پر بہت محنتی تھی پڑھائی میں کھیلوں میں اور کالج کے دیگر کاموں میں یہ کلاس بہت دلچسپی لیا کرتی۔یہ کلاس اس معاملہ میں تشنہ کام رہی کہ کاش 306