زندہ درخت

by Other Authors

Page 307 of 368

زندہ درخت — Page 307

زنده درخت انہیں بر وقت ایسے راہنما ملیں جو باقاعدگی کے ساتھ انہیں منزل مقصود کی طرف چلائیں مگر ایک لمبے عرصے تک یہی ہوتا رہا۔سو ان حالات کا جو نتیجہ عموماً ہوا کرتا ہے ظاہر ہے۔چند سٹوڈنٹس کسی نہ کسی مضمون میں کچھ کمزور رہ گئیں۔۔۔۔جن میں سے ایک سٹوڈنٹ امتہ الرشید سلمہا اللہ بھی تھیں ان کا انگلش مضمون نسبتا کچھ کمز ور تھا۔جوں جوں وقت گزرتا گیا۔اور ہم لوگ امتحان کے قریب آتے گئے۔۔۔ہمارے رہنماؤں کی طرف سے ہمیں تلقین ہوتی ہمیں توجہ دلائی جاتی۔۔ہم لوگ جو کمزور تھے بجائے اس کے کہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں اور اس شکایت کو دور کریں۔سوچ بچار میں لگ جاتے کہ پھر کیا کیا جائے یا زیادہ سے زیادہ دل ہی دل میں یہ طے کر بیٹھتے کہ فائینل میں شامل ہی نہیں ہونا چاہیے۔اس بُری حالت سے۔۔۔۔اور اس برتے پر بڑی مشکل تھی کہ ہم امتحان میں کو دیں۔خصوصاً میری تو بری حالت تھی۔۔۔مگر ایک لڑکی جو کہ میرے لئے بہترین مثال تھی۔با وجود بار بار توجہ دلانے کے بھی ان کے پائے ثبات میں لغزش نہ آئی انہیں اتنی دفعہ اور اس قدر زور دار الفاظ میں توجہ دلائی جاتی کہ اگر ان کی جگہ میں ہوتی تو کب کا معاملہ ختم کر چکی ہوتی۔کئی دفعہ تو صاف طور پر اسا تذہ کی طرف سے کلاس میں کہا گیا کہ انگلش میں پاس ہونا ان کے لئے ناممکن ہے اور اس کلاس میں سب سے زیادہ اسی مضمون کی دقت ہوا کرتی ہے۔وہ یہ وارنگ سن کر بڑے اطمینان اور کامل توکل کے ساتھ کہ دیتیں " إِنَّ اللهَ مَعَنا میں نے اکثر و بیشتر بار بار ان کی زبان سے یہ کلمات سنئے۔میں اُن کے اس قدر پختہ ایمان سے متاثر ہوئے بغیر نہ ره سکی۔۔۔ایک دن تو میری حالت ایسی تھی کہ آنکھوں میں آنسو تھے۔۔۔۔اور میں نے امتہ الرشید کا ہاتھ پکڑ کر کہا عزیزہ ! آپ ضرور کامیاب ہو جائیں گی۔۔۔میرا دل گواہی دیتا ہے کہ جس ایمان اور توکل کے ساتھ اِنَّ اللهَ مَعَنا“ کا کلمہ اپنی زبان سے ادا کرتی ہیں وہ ایمان آپ کو انشاء اللہ اس منزل پر کھڑا کر دے گا جس منزل کے لئے آپ جد و جہد کر رہی ہیں۔وہ آپ کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔آپ کی ثابت قدمی قابل رشک ہے۔307