زندہ درخت

by Other Authors

Page 305 of 368

زندہ درخت — Page 305

زنده درخت اس کلاس میں ان دو بچیوں کی کامیابی کی اطلاع حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد نے ابا جان کو دی تا کہ ایک درویش کی خوشی کا کوئی سامان ہو جائے۔حضرت میاں صاحب کی ہمارے خاندان کی دلجوئی کے بہت واقعات ہیں۔کمال ذرہ نوازی تھی۔باجی رشید ایک نو عمر بچی تھیں کسی کام سے آپ کے گھر گئیں۔فرمایا: کھانا کھالو جی میں کھانا کھا کر آئی ہوں۔باجی نے بصد ادب جواب دیا۔آپ نے دریافت فرمایا: کیا کھایا تھا؟ کھمبیاں آپ نے فرمایا ابھی جاؤ اور میرے لیے بھی لاؤ مجھے بہت پسند ہیں۔حضرت اماں جان برسات میں ضرور پکوایا کرتی تھیں۔اس ذراسی بات میں حضرت میاں صاحب کی فراست کے کئی پہلو دیکھے جا سکتے ہیں۔باجی رشید کو کئی لحاظ سے اولیت کا موقع ملا۔آپ جامعہ نصرت کے اجراء کے وقت پہلے پیج (Badge) میں شامل تھیں۔محترمہ فرخندہ نے شاه صاح به پرنسپل جامعه نصرت نے امی جان کو بلا کر تحریک کی تھی کہ بچی کو کالج میں داخل کریں۔جامعہ نصرت میں تعلیم کے دوران ایک بظاہر معمولی سے واقعہ نے حضرت سیده مهر آپا نور الله مرتدھا کو اس قدر متاثر کیا کہ ایک مضمون لکھ ڈالا۔یہ مضمون ہمارے لئے اعزاز ہے اور اس سے جامع نصرت کے درس و تدریس پر بھی روشنی پڑتی ہے اس لئے پیش خدمت ہے:۔305