زندہ درخت

by Other Authors

Page 292 of 368

زندہ درخت — Page 292

زنده درخت کہ جب معاندین سلسلہ کی طرف سے مولوی فاضل کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔آج یہ زمانہ ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کے فیضانِ علم سے مخالفین کے ایک مولوی فاضل کے مقابلہ پر بیسیوں مولوی فاضل اترنے کو تیار ہیں۔صرف عمر رسیدہ ہی نہیں۔بلکہ پندرہ سالہ بچے مولوی فاضل بھی۔(روز نامہ الفضل لاہور 21 ستمبر 1939ء جلد نمبر 3 شمارہ 217ص6) آپ نے تلاش معاش کے سلسلے میں حیدر آباد کا رخ کیا اور وہیں کے ہورہے وہاں 1953 میں مجلس خدام الاحمدیہ کے قیام کی توفیق پائی۔چند سال قائد خدام الاحمد یہ رہے۔1955 میں محترمہ منصورہ فردوس صاحبہ (مرحومہ) بنت محترم منشی سبحان علی صاحب سے شادی ہوئی موصوفہ بہت سادہ مزاج دعا گو خاتون تھیں۔آپ کا قبولیت دعا کا ایک واقعہ حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک خطاب میں سنایا جو الفضل 19 مئی 2007 ص 3 سے درج ذیل ہے۔( شادی سے پہلے آپ کا نام شریفہ بی بی صاحبہ تھا ) نیب سے امداد شریفہ بی بی صاحبہ اہلیہ عبدالمجید نیاز صاحب ایک دلچسپ واقعہ کا ذکر کرتی ہیں کہتی ہیں کہ جب کہ آپ کی مالی حالت بہت کمزور تھی اور سب بچے پڑھ رہے تھے۔جب نیا تعلیمی سال شروع ہوا تو کتابوں اور کاپیوں کے لئے پیسے نہیں تھے۔بچے اصرار کر رہے تھے۔آپ بہت پریشان تھیں کئی بار قرض کا خیال آیا مگر اس خیال سے نہ لیا کہ واپس کیسے کروں گی۔یہ بہت اہم بات ہے وہ لوگ جو قرض لیتے ہیں ان کو حقیقت میں علم ہوتا کہ وہ قرض واپس کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں کہ نہیں پس اگر ایسی حالت میں قرض لیں کہ واپس کرنے کی اہلیت نہ ہو تو وہ دھو کہ بھی ہے اور توکل کے بھی خلاف ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے تو رزق نہیں دیا وہ زبردستی چوری کر رہی ہیں اور اس چوری کا نام قرض رکھ لیتی ہیں یا رکھ لیتے ہیں۔ایسے لوگوں کے اموال میں کبھی برکت نہیں پڑتی۔ہمیشہ وہ لوگ قرضوں میں دبتے چلے جاتے ہیں اور کچھ عرصہ کے بعد لکھتے 292