زندہ درخت — Page 202
زنده درخت حضرت مولوی عبد الرحمن صاحب امیر جماعت قادیان کی وفات کا ذکر : ”حضرت امیر صاحب بھی وفات پاگئے اناللہ وانا الیہ راجعون صرف ایک دن ورات علیل رہے رات کو ہارٹ اٹیک ہوا اور پھر ہر ممکن علاج معالجہ اور دوڑ دھوپ کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔خدا تعالیٰ ان کو ان کی قربانی سے بڑھ چڑھ کر ثواب اور درجہ عنایت فرمائے آمین میرے اُستاد تھے اور آپ کے بھی، میں نے حضور کی طرف سے، آپ کی طرف سے اور عزیزہ لطیف کی طرف سے تین تین مٹھیاں مٹی ڈال کر نام بنام دعا کی۔آخری غسل تلفین تجہیز کی آخری خدمت میں شرکت کا موقع ملا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔“ 22-1-1977 مکرمہ امۃ السلام صاحبہ، نواب مسعود احمد خان صاحب اور صاحبزادی مبارکہ بیگم صاحبہ کے لئے دعا کا خوب موقع مل رہا ہے اللہ تعالیٰ کامل شفا عنایت فرمائے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم سب درویش خیریت سے ہیں۔جمعہ کو مکرم احمد خان نسیم صاحب کی وفات کی خبر ملی دل دھک سے رہ گیا۔جنازہ غائب پڑھا باقی تو اکثر ان سے واقف نہیں مگر ہم جو واقف ہیں اُن کو شاک سا لگا۔اللہ تعالیٰ غریق رحمت فرمائے۔میری طرف سے ان الفاظ میں مکرمہ اُستانی جی سے تعزیت کریں کہ کس قدر خوش قسمت خاندان ہے جن کی زندگی اور موت بھی خدمت دین میں ہوئی۔vi- حلقہ احباب ابا جان تبلیغی جلسوں اور مناظروں میں ذوق وشوق سے شامل ہوتے۔اس وجہ سے سلسلے کے خدام اور علمائے کرام سے گہرے روابط تھے۔حضرت میر محمد الحق صاحب : جو بالعموم ایسے جلسوں اور مناظروں 202