ذکر حبیب — Page 344
344 ہے۔آزاد خیال لوگوں کو اس کے پاس آنا چاہئیے۔تا وہ معلوم کریں کہ انبیاء کیا ہوتے ہیں اور نیچے حقیقی قوانین قدرت کیا ہیں؟ میں اس چٹھی کو اس پر ختم کرتا ہوں کہ کانگریس کے تمام ممبروں پر سلامتی ہو۔مجھے خوشی ہوگی۔اگر ان میں سے کوئی ارادت مند مجھ سے سلسلہ خط و کتابت جاری کرے گا۔محمد صادق