ذکر حبیب — Page 345
345 باب اکیسواں سلسل تحقیق الادیان وتبلیغ الاسلام اجازت برائے چندہ و تبلیغ اس امر کے اظہار کے واسطے کہ غیر ممالک کو تبلیغ کرنے کا کس طرح سے مجھے ہمیشہ سے جوش تھا۔اور اس کام کے واسطے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اجازت تھی۔میں اپنا ایک مضمون جو اخبار البدر مورخہ یکم دسمبر ۱۹۰۴ء میں چھپا تھا۔درج ذیل کرتا ہوں۔تحقیق الادیان و تبلیغ اسلام (از محمد صادق ) سب حمد اور شکر اللہ کے لئے ہے۔جس نے انسان کو اپنے مخاطبات سے شرف بخشا اور راہ مستقیم پر اس کو بلا کر ظلمات کی ٹھوکروں اور ہلاکتوں سے بچایا۔دنیا میں جو تاریکی انسان نے اپنی غفلت اور بد کاری سے پھیلا رکھی تھی۔اس سے بچنا کسی کی طاقت میں نہ تھا۔اگر خود خدا وند اپنے رحم کے تقاضا سے انسان کو آواز دے کر اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کو سیدھی سڑک پر نہ ڈال دیتا۔پھر صلوۃ اور سلام ہوا اور رحمتیں ہوں اور برکتیں ہزاروں ہزاران پاک اور معصوم وجودوں پر جن کو خدا نے اس قابل بنایا کہ وہ اس کی آواز سنیں۔اور خلقت کو سمجھائیں اور سید ھے راہ پر لائیں۔اُدھر خُدا کے آگے روئیں اور گڑ گڑا ئیں۔بالخصوص اس پاک مطہر مقدس مزگی شفیع پر ہزاروں ہزار صلوۃ اور سلام اور رحمتیں اور برکتیں ہوں کہ جو مخلوق الہی کی غمخواری میں اور اپنے خالق کی محبت میں ایسا گداختہ ہوا کہ بجز قرآن شریف کی وحی کے کوئی ھے اس کے لئے موجب تسکین نہ ہوئی۔اے خدا کے پیارے قربان ہوں ہم اور ہماری جانیں تجھ پر اور تیری راہ پر اور اس پر جو تیری راہ کے مسافروں کو بھیٹروں اور کتوں اور قزاقوں سے بچانے کے واسطے آج سپاہیوں کی طرح کمر باندھ کر کھڑا ہوا ہے۔اور ایسا کھڑا ہوا ہے کہ نہا سے رات کو آرام کی نیند ہے اور نہ دن کو عیش کی زندگی ہے۔وہ تیری محبت میں ایسا محو ہوا کہ نہ اُسے اپنے سر کی خبر رہی اور نہ پاؤں کی۔ہاں یہی اس کی دو نشانیاں تھیں جو تو نے پہلے سے بیان کی تھیں۔