ذکر حبیب — Page 189
189 پورانی نوٹ بک ۱۹۰۰ء پیدائش مسیح موعود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ فرمایا تھا کہ میری پیدائش کا مہینہ پھا گن تھا۔چاند کی چودھویں تاریخ تھی۔جمعہ کا دن تھا۔اور پچھلی رات کا وقت تھا۔نوٹ۔سال آپ کو یاد نہ تھا۔پچھلے سالوں کی جنتریاں اب طیار ہوئی ہیں۔ان سے معلوم ہوسکتا ہے کہ کون سا سال تھا۔۶ / مارچ ۱۹۰۶ء صبح کی سیر کے واسطے حضوڑ باہر تشریف لے گئے۔حسب معمول کئی ایک احباب ساتھ ہو گئے۔گاؤں کے قریب کھیتوں میں ایک صاحب حضرت صاحب کے واسطے دودھ لائے۔حضور نے وہیں کھیت میں زمین پر بیٹھ کر دودھ پیا۔فرمایا۔دُنیا کے واسطے ایک کوڑھی بھی صرف کی جائے ، تو اسراف میں داخل ہے۔دین کے واسطے لاکھوں بھی خرچ ہو جائیں تو کوئی اسراف نہیں۔الہام ۱۹۰۰ ء فرمایا۔تھوڑی سی غنودگی کے ساتھ الہام ہوا إِنَّا لِلهِ ہمارا بھائی اس دُنیا سے چل دیا مصداق ذہن میں نہیں آیا۔اللہ تعالیٰ عزا پرسی کرتا ہے۔اور اظہار ہمدردی کرتا ہے“ الہام جون ۱۹۰۰ ء - عند ذلک اوشك الردى ترجمہ (ایسے وقت موت نزدیک ہو جاتی ہے۔) إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير قادیان میں کچھ ہیضہ سے بیمار ہوئے۔اور موتیں ہوئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔تمہیں سال قبل بھی ایک دفعہ ایسے ہیضہ کے واقعات ہوئے تھے۔الہام ۷ جون ۱۹۰۰ ء - انا كذلک نجزی المحسنین