ذکر حبیب — Page 190
190 جو ہماری طرف آتے ہیں ہم اُن کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتے ہیں۔سخت گرمی کے ایام تھے۔حضرت صاحب کی طبیعت علیل تھی۔اور گھبراہٹ ہو رہی تھی۔کہ چراغ خادم لڑکا جو امرتسر یا لاہور سے آیا تھا۔عین سخت ضرورت کے وقت برف لایا۔حضرت صاحب نے اس پر شکر کا سجدہ اسی وقت کیا۔درست جہاد جون ۱۹۰۰ ء فرمایا۔سید احمد صاحب بریلوی نے اور اسمعیل شہید نے جو سکھوں کے خلاف جہاد کیا۔وہ بالکل جائز اور درست تھا۔کیونکہ سکھ بہت ظلم کرتے تھے۔ظالم کے واسطے تبلیغ کی ضرورت نہیں، مناره جون ۱۹۰۰ء فرمایا ” منارہ کا بنانا کوئی معمولی بات نہیں۔یہ ایک عظیم الشان کام ہے۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشگوئی اِس سے پوری ہوتی ہے۔جیسا کہ حضرت عمر نے پیشگوئی کو پورا کرنے کے لئے ایک صحابی کو سونے کے کڑے پہنائے تھے۔ہم نے دُعا کی ہے۔جو ارا شخص منارۃ المسیح کے واسطے روپیہ دے گا۔خدا اُس کو کسی نہ کسی ذریعہ سے واپس دے گا‘ (عاجز راقم کو کئی گنا اس سے زیادہ وصول ہوا۔صادق ) پورانی نوٹ بک را ۱۹۰ء ایک قسم البام فرمایا ” جب تصنیف و تحریر کے وقت بے تکلف مضامین اور الفاظ آتے جائیں بلکہ بعض الفاظ پہلے لکھ لئے جاتے ہیں۔ان کے معنے بعد میں لغت میں دیکھنے سے معلوم ہوتے ہیں۔تو یہ بھی ایک سلسلہ الہام کا معلوم ہوتا ہے۔“ حقیقت دُعاء فرمایا’ ” جب دُعا اپنے کمال کو پہنچتی ہے تو اس کی حقیقت کی مثال ظلی طور پر اس طرح ہے کہ گویا دُعاء کرنے والا خدا بن جاتا ہے۔اور اُس کی زبان گویا خدا کی زبان ہوتی ہے۔