ذکر حبیب — Page 146
146 (۱۹) خدا میں محویت فرمایا کرتے تھے ” مومن کو چاہئیے کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں اپنے نفسانی اغراض کو بالکل مٹا دے۔اس کی عبادت جنت کی خواہش میں یا دوزخ کے خوف سے نہ ہو بلکہ محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہو۔انسان کو چاہئیے۔اپنے وجود کو خدا تعالیٰ کی عظمت میں محو کر دے۔(۲۰) خواب میں دانت کا ٹوٹنا فرمایا کرتے تھے اگر انسان خواب میں دیکھے کہ اُس کا دانت مُنہ سے نکل کر زمین پر گر گیا ہے تو یہ خواب منذر ہے اور بعض دفعہ کسی قریبی کے مرنے کی خبر دیتا ہے لیکن اگر دانت گر کر یا ٹوٹ کر ہاتھ میں رہ جائے تو یہ منذ رنہیں بلکہ مبشیر ہے۔(۲۱) چار قسم کے نشانات فرمایا کرتے تھے اللہ تعالیٰ نے مجھے چار قسم کے نشانات دیے ہیں۔اول عربی دانی کا نشان جس کے واسطے کئی کتابیں لکھ کر تحدی کی گئی ہے اور انعامات رکھے گئے ہیں ایسی فصیح بلیغ کتاب کوئی شخص مقابلہ میں لکھے۔دوم۔قبولیت دعا کا نشان سوم۔پیشگوئیوں کا نشان۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولِ چہارم۔قرآن شریف کے دقائق اور معارف کا نشان۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ۔(۲۲) میت سے کلام فرمایا کرتے تھے کہ ارواح کا قبور سے تعلق ہے اور ہم اپنے ذاتی تجربہ سے کہتے ہیں مُردوں سے کلام ہو سکتا ہے مگر اس کے لئے کشفی قوت اور حس کی ضرورت ہے۔ہر شخص کو یہ بات حاصل نہیں۔رُوح کا تعلق قبر کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور رُوح کا تعلق آسمان سے بھی ہوتا ہے۔جہاں اُسے ایک مقام ملتا ہے۔(۲۳) اقسام تقدیر فرمایا کرتے تھے ” تقدیر دو قسم کی ہے۔ایک معلق جو دُعا اور صدقات سے مل جاتی ہے۔