ذکر حبیب — Page 75
75 نہیں کر سکتے اور جو تراجم عام طور پر ملتے ہیں وہ سب کم و بیش غلط ہیں۔یہ عام مقولہ ہے کہ تراجم اصل کے پورے مفہوم کو ادا نہیں کر سکتے۔لیکن عربی زبان اور بالخصوص قرآن شریف کے معاملہ میں یہ بات بالکل درست ہے کیونکہ اس پاک کتاب میں اللہ تعالیٰ نے اُن تمام ضروری امور کو جو انسان کے جسم و جان کے واسطے مفید ہیں تھوڑے سے الفاظ کے اندر جمع کر دیا ہے۔اس مقدس کتاب کے الفاظ اور فقرات جن حقائق اور معانی سے پُر ہیں ان کو بالتفصیل لکھنے کے واسطے کئی معنیم جلد میں درکار ہیں۔مثلاً آپ اپنے قرآن شریف کو کھولیں اور اس کے ابتدائی فقرات کو ہی ملا حظہ کریں۔قرآن شریف کی سب سے پہلی آیت ہے۔بِسمِ الله الرَّحْمنِ الرَّحِيم (ضمناً عرض ہے کیا آپ عربی جانتے ہیں۔اگر جانتے ہیں تو کس قدر اگر آپ عربی نہیں جانتے ہیں تو اس کے سیکھنے کی طرف فوری توجہ کریں عربی زبان کے کسی قدر علم کے بغیر اسلام کی کامل حقیقت کو سمجھنا بہت مشکل ہے۔اگر آپ چاہیں تو میں چندا سباق طیار کر کے آپ کو یہاں سے بھیج دوں گا )۔اب پہلی آیت اس طرح ہے۔بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم بشم کے معنے نام کے ساتھ یا نام میں۔اللہ - خدا کسی دوسری زبان کا کوئی لفظ اللہ کے لفظ کے صحیح مفہوم کو ظاہر نہیں کرتا۔رحمن۔جس کی رحمتیں ہمیں مفت حاصل ہوئیں۔رحمان خدا تعالیٰ کی وجہ صفت ہے جس کے ذریعہ سے ہمیں ایسے انعامات حاصل ہوئے جن کے واسطے ہم نے کوئی سعی۔نہیں کی۔رحیم۔اللہ تعالیٰ کی وہ صفت ہے جس کے ذریعہ سے ہماری محنتوں کو پھل لگتا ہے۔یہ قرآن شریف کی پہلی آیت ہے اور سوائے ایک کے ہر سورۃ کی ابتداء میں دہرائی جاتی ہے۔عموماً اس کا ترجمہ یوں کیا جاتا ہے۔خدائے بخشنہارا اور مہربان کے نام پر میں شروع کرتا ہوں۔یہ ترجمہ غلط تو نہیں مگر الفاظ کے معانی کو محدود کر دیتا ہے۔اس کا تشریحی ترجمہ مفصلہ ذیل الفاظ میں قریب بہ صحت ہوگا۔”میں اللہ کے نام پر شروع کرتا ہوں جس کی برکات دو قسم کی ہیں۔ایک وہ جو بالکل مفت ہیں۔مثلاً ہمارا خود وجود اور ہمارے تمام اعضاء آنکھ منہ ناک جس وغیرہ دیگر بے شمار عطیات۔دوم وہ عطیات جو ہماری کسی قدر محنت کرنے پر مرحمت ہوتے ہیں۔کیونکہ یہ خدا کا فضل ہی ہے جو ہماری کوششوں کو بار آور کرتا ہے۔لفظ رحیم پچھلے عطیات کا اظہار کرتا ہے اور لفظ رحمن اول الذکر انعامات کو ظاہر کرتا ہے۔اب میں ہر ایک فقرے کو جُد احد ابیان کرتا ہوں۔بسم الله بنامِ خدا - یہ قرآن شریف کے سب سے پہلے لفظ ہیں۔اگر اسی طرح تمام مقدس کتابوں کے ابتدائی الفاظ کو ایک جگہ جمع کیا جائے تو ایک دلچسپ مضمون تیار ہو سکتا ہے۔حرف با۔ساتھ ، میں۔اسم۔نام - الله - خدا تعالیٰ کا اسم ذات ہے۔قرآن اور حدیث