ذکر حبیب — Page 77
77 کروڑوں انسانوں میں سے خدا تعالیٰ نے آپ کو چن لیا ہے تا کہ آپ ابتدائی نومسلموں میں سے ایک ہوں۔یہ خدا تعالیٰ کی صفت رحمانیت کا ظہور اور فضل ہے اور اسی طرح حضرت مرزا صاحب نے آپ کا اسلامی نام عبد الرحمن رکھا ہے جس کے معنے ہیں رحمن کا بندہ۔تمام نو مسلموں کے واسطے ضروری ہے کہ وہ ایک اسلامی نام اختیار کریں تا کہ غیر مسلموں سے انہیں ایک امتیاز حاصل رہے۔اپنا یہ نام اپنے دوستوں اور واقفوں کے درمیان شائع کر دیں۔چاہیے کہ سب آپ کو اسی نام سے بلائیں۔بجائے خود یہ نام ایک برکت ہے۔میں نے آپ کے واسطے دُعا کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی کروں گا۔میرے پیارے بھائی میں ہوں آپ کا مخلص مفتی محمد صادق - امریکہ سے پھول (قریباً ۱۹۰۲ء ) امریکہ میں ایک لیڈی مس روز نام تھی جس کے مضامین اُس ملک کے بعض اخباروں میں اکثر چھپا کرتے تھے۔میں نے اس کے ساتھ تبلیغی خط و کتابت شروع کی اور اُس کے خط جب آتے تھے میں عموماً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں ترجمہ کر کے سُنایا کرتا تھا اور ہماری مجلسوں میں اُسے مس گلا ہو کہا جاتا تھا۔ایک دفعہ مس گلا بو نے اپنے خط کے اندر پھولوں کی پتیاں رکھ دیں۔حضرت صاحب نے انہیں دیکھ کر فرمایا یہ پھول محفوظ رکھو کیونکہ یہ بھی يَأْتِيكَ مِنْ كُلّ فَجٍّ عَمِيقٍ کی پیشگوئی کو پورا کرنے والے ہیں۔یہ پھول اب تک میرے پاس محفوظ ہیں۔ایک یہودی عالم کی شہادت ستمبر ۱۹۰۲ء میں ایک یہودی عالم عابد نام عاجز کی تحریک و تبلیغ سے قادیان آیا۔اُسے حضرت مسیح ناصری کی قبر کشمیر کا نقشہ دکھایا گیا تو اُس کی طرز بناوٹ پر غور کرتے ہوئے اس سے یہ رائے ظاہر کی کہ یہ انبیاء بنی اسرائیل کی قبروں کے نمونہ پر ہے۔یہ ایک شہادت ہے جو بنی اسرائیل کے ایک عالم نے دی۔حضرت حجتہ اللہ مسیح موعود نے فرمایا کہ اس کو کشتی نوح کے ساتھ منظم کیا جائے۔یہ شہادت بہت مؤثر ہوگی اور انشاء اللہ اس سے مفید نتائج پیدا ہوں گے۔ایک عام تحریک ہوگی۔چنانچہ وہ عبارت کشتی نوح میں درج ہے۔اس کا حصہ عبرانی عاجز راقم نے کاپی پر لکھا تھا۔وفات مسیح پر پطرس کی شہادت۔ستمبر ۱۹۰۲ ء۔مولوی محمد علی صاحب ایم اے نے سٹریٹ سیٹلمنٹ سے آئے ہوئے ایک خط