ذکر حبیب

by Other Authors

Page 314 of 381

ذکر حبیب — Page 314

314 دیکھا کہ وہی گل محمد اپنی آنکھوں میں سرمہ ڈال رہا ہے۔اس کے بہت عرصہ بعد سنا گیا تھا۔کہ ڈاکٹر پینل کے مرنے کے بعد دوسرے پادریوں نے اس گل محمد کو مشن ہاؤس سے اس الزام میں نکال دیا تھا کہ وہ با وجود عیسائی ہونے کے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی خدا کا نبی مانتا تھا۔۱۹۰۶ء میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام معہ خدام سیالکوٹ تشریف لے گئے۔اور جماعت سیالکوٹ نے تمام اخراجات ہر قسم کے برداشت کئے۔اس سفر میں عاجز معہ اہل بیت خود حضرت کے ہمر کاب تھا۔اور سٹیشن پر ٹکٹ وغیرہ لینے کا انتظام عاجز کے سپر د تھا۔اس وقت سیالکوٹ میں مقبولیت عام تھی۔اور ہزار ہا لوگ باہر سے حضرت صاحب کی زیارت کے لئے تشریف لائے تھے۔وہاں حضرت صاحب نے ایک لیکچر بھی دیا۔جس میں خصوصیت سے اپنا کرشن ہونا بھی بیان فرمایا۔پیر جماعت علی شاہ اور بعض دوسرے علماء نے بہت مخالفت کی۔اور لوگوں کو روکا کہ آپ کے لیکچر میں نہ جائیں۔لیکن پبلک نے کچھ پرواہ نہ کی اور جلسہ میں سب لوگ شامل ہوئے۔انہیں ایام میں ایک دفعہ جبکہ حضرت صاحب اپنے قیام گاہ پر جو سید حامد شاہ صاحب کے مکان میں تھا۔لیکچر کے واسطے مضمون لکھ رہے تھے۔زائرین کا ایک بڑا گر وہ اشتیاق زیارت میں نیچے گلی میں جمع ہو رہا تھا۔سید حامد شاہ صاحب کے عرض کرنے پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُوپر ایک کھڑکی میں چند منٹ کے لئے کھڑے ہوئے۔اور نیچے سے لوگوں نے زیارت کر لی۔چونکہ انبوہ کثیر تھا۔اور خطرہ تھا کہ لوگ ایک دوسرے پر گر کر کسی کو چوٹ نہ آ جائے۔اس واسطے چند منٹ سے زیادہ حضور وہاں نہ ٹھیرے۔امریکہ کے نو مسلم اینڈرسن جنہوں نے مسٹر ویب کے ذریعہ سے میرے ساتھ خط وکتابت کی تھی۔اپنے خط ۲۶ ستمبر ۱۹۰۴ء کے ذریعہ سے مسلمان ہو کر داخل سلسلہ احمد یہ ہوئے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُن کا اسلامی نام احمد تجویز فرمایا۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کی وفات کے بعد جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ڈاک کا کام میرے سپر د ہوا۔تو ڈاک میں جو اس قسم کے خطوط ہوتے تھے۔جن میں لوگ اپنے نوزائیدہ بچوں کا نام تبر کا حضرت صاحب سے رکھوانے کی درخواست کیا کرتے تھے۔اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے مجھے حکم فرمایا تھا کہ میں خود ہی حضور کی طرف سے کوئی نام تجویز کر کے لکھ دیا کروں۔چنانچہ ایسا ہی ہوتا رہا۔گورداسپور میں ایک دفعہ مغرب کے بعد ایک خادم ایک چار پائی ایسے طرز پر بچھانے لگا