ذکر حبیب — Page 315
315 جس سے پانکتی قبلہ کی طرف ہوتی تھی۔حضرت صاحب نے اس کو سختی سے منع فرمایا۔حضوڑا خود کبھی قبلے کی طرف پاؤں نہیں کرتے تھے اور دُوسروں کو بھی اس سے روکتے تھے۔گورداسپور کا واقعہ ہے۔غالباً ۱۹۰۲ ء یا اس کے قریب ہو گا۔کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں بیٹھے ہوئے ایک کاغذ پر قرآن شریف کی چند آیات بطور حوالہ کے لکھی گئیں۔تھوڑی دیر کے بعد کسی دوائی کی پڑیا بنانے کے لئے جو کاغذ کی ضرورت ہوئی۔تو حاضرین میں سے کسی نے وہی کا غذ اٹھایا۔اس پر حضرت صاحب ناراض ہوئے اور فرمایا کہ قرآن شریف کی آیات کو پڑیاں بنانے میں استعمال نہ کرو۔یہ بے ادبی ہے۔