ذکر حبیب

by Other Authors

Page 295 of 381

ذکر حبیب — Page 295

295 خط نمبر ۴۳ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت مرشد نا و مهدینا مسیح موعود مہدی معہود السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتَهُ - قاضی صاحب کے لڑکے کی وفات کی تحریک پر حضور نے جمعہ کے دن جو ہمدردی کا وعظ کیا تھا۔اس کو میں نے اس طرح درج اخبار کرنے کا ارادہ کیا تھا کہ موجودہ واقعہ کا ذکر نہ ہو۔اور عام طور پر جماعت احمدیہ کو ایک نصیحت ہو۔کہ ہماری جماعت کا کوئی فرد شہید طاعون سے ہو۔تو کس طرح ہمدردی کرنی چاہیئے۔مگر افسوس ہے کہ یہ سبب نہ ہونے پریس کے ہمارا اخبار اب تک نکل نہیں سکا اور شیخ یعقوب علی صاحب نے اس واقعہ کو اور جماعت کی غلطی کو صاف اور گھلے لفظوں میں شائع کر دیا ہے۔اب کیا حضور پسند کرتے ہیں کہ میں بھی اسی طرح لکھ دوں۔اس میں شماتت کا اندیشہ ہے اور دشمن نکتہ چینی کریں گے۔لیکن الحکم شائع ہو چکا ہے۔یا میں اپنی پہلی تجویز کے مطابق اس کو عام نصیحت کے پیرایہ میں لکھوں۔والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی عنہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَانَهُ۔میرے نزدیک بہتر ہے کہ کوئی ذکر نہ کیا جائے۔صرف نصیحت کی تقریر لکھ دی جائے۔والسلام خط نمبر ۴۴ مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ * نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محتمی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَانَهُ - آپ کے خط میں لکھا تھا کہ گویا میں نے آپ کو کچھ پینے کے لئے بتلایا ہے۔حالانکہ میں نے کچھ نہیں بتلایا۔نسخہ مناسب یہ ہے۔گلوتازہ ۲ تولہ، چرائتہ ۲ تولہ، پانچ سیر پانی میں جوش دیں۔جب آدھا سیر رہ جائے تو کسی گلی برتن میں جو نیا ہو رکھ چھوڑیں۔اور ہر روز پانچ تولہ ہمراہ عرق بیدا ماشہ اور ست گلو۲ ماشہ پی لیا کریں۔