ذکر حبیب — Page 134
134 میاں جان محمد نے خواب میں دیکھا کہ شاہ روم و روس میں جنگ ہوئی ہے اور شاہ روم کو فتح ہو گئی ہے۔ہم نے اس کی تعبیر کی۔تمہارے شاہ روم ہم ہی ہیں اور تعبیر اس خواب کی یہ ہے کہ ان مقدمات میں ہماری فتح ہو گی اور ہمارے شرکاء کو شکست ہوگی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔فرمایا اگر یہی خواب وزیر سلطنت روم یا روس دیکھتا تو اس کی تعبیر اور ہوتی۔خواب کی تعبیر دیکھنے والے کی حالت اور حیثیت کے مطابق ہوتی ہے۔عاجز کو دُودھ پلایا جب عاجز راقم لاہور سے قادیان آیا کرتا تو حضور مجھے عموماً صبح ہر روز پینے کے واسطے دُودھ بھیجا کرتے تھے۔ایک دفعہ مجھے اندر بلایا۔ایک لوٹا دُودھ کا بھرا ہوا حضوڑ کے ہاتھ میں تھا۔اُس میں سے ایک بڑے گلاس میں حضور نے دُودھ ڈالا اور مجھے دیا اور محبت سے فرمایا۔آپ یہ پی لیں۔پھر میں اور دیتا ہوں۔میں تو اُس گلاس کو بھی ختم نہ کر سکا۔ابھی اُس میں دودھ باقی تھا جو بس کر دی اور واپس کیا۔تبسم کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔بس آپ تو بہت تھوڑا پیتے ہیں۔بچے کے دِل بہلاؤ کے لئے چڑیا صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب مرحوم کے دل بہلانے کے واسطے ایک دفعہ چھوٹی چھوٹی چڑیاں کہیں سے لائی گئیں۔صاحبزادہ صاحب اُن چڑیوں کو اپنے ہاتھ میں پکڑے رکھنا پسند کرتے تھے اور بعض دفعہ بچپن کی نا واقعی سے ایسی طرح پکڑتے ، اور دبائے رکھتے کہ چڑیا کی جان پر بن جاتی۔اس پر گھر کی کسی خادمہ نے صاحبزادہ صاحب کو چڑیا ہاتھ میں پکڑنے سے روکا مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُن خادمہ کو منع کیا۔فرمایا کہ یہ چڑیا اس کے دل بہلانے کے واسطے ہیں جس طرح چاہے پکڑے تم نہ روکو۔بچوں کو مارنا نہیں چاہیئے مدرسہ تعلیم الاسلام کے اساتذہ کو ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حکم بھیجا کہ آئندہ جو استاد کسی لڑکے کو مارے گا۔اسے فوراً موقوف کر دیا جائے گا۔حضور اس امر کے بہت مخالف تھے کہ استاد بچوں کو ماریں اور جھڑ کا کریں۔چاند کے واسطے عینک پہلی شب کے چاند دیکھنے کے واسطے عموماً حضرت صاحب میری عینک لیا کرتے تھے۔اگر