ذکر حبیب — Page 135
135 میں اس وقت مسجد میں موجود نہ ہوتا تو میرے گھر آدمی بھیج کر منگوایا کرتے تھے لیکن ایک دفعہ جب عینک سے دیکھ لیتے تھے کہ چاند کہاں ہے تو پھر بغیر عینک کے بھی آپ کو چاند نظر آتا تھا۔مبارک احمد مرحوم کی خاطر نماز جمعہ میں نہیں گئے صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب مرحوم کی مرض الموت کے ایام میں ایک جمعہ کے دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حسب معمول کپڑے بدل کر عصاء ہاتھ میں لے کر جامعہ مسجد کو جانے کے واسطے طیار ہوئے۔جب صاحبزادہ کی چار پائی کے پاس سے گذرتے ہوئے ذرا کھڑے ہو گئے تو صاحبزادہ صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دامن پکڑ لیا اور اپنی چار پائی پر بٹھا دیا اور اُٹھنے نہ دیا۔صاحبزادہ صاحب کی خاطر حضور بیٹھے رہے اور جب دیکھا کہ بچہ اُٹھنے نہیں دیتا ، اور نماز جمعہ کے وقت میں دیر ہوتی ہے تو حضور نے کہلا بھیجا کہ جمعہ پڑھ لیں۔حضور کا انتظارنہ بال بڑھانے کی دوائی آخری عمر میں حضور کے سر کے بال بہت پتلے اور ہلکے ہو گئے تھے چونکہ یہ عاجز ولایت سے ادویہ وغیرہ کے نمونے منگوایا کرتا تھا۔غالباً اس واسطے مجھے ایک دفعہ فرمایا۔مفتی صاحب سر کے بالوں کے اُگانے اور بڑہانے کے واسطے کوئی دوائی منگوا ئیں۔پانچویں روز مہندی عموماً حضرت صاحب ہر پانچویں روز سر اور ریش مبارک پر مہندی لگواتے تھے۔بارش کے واسطے نماز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کے ایام میں قادیان میں عمو ما موسم گرما میں متواتر گرمی ایک ہفتہ سے زائد نہ ہوا کرتی تھی۔پانچ سات روز کے بعد کچھ بادل آ کر ترشح کر دیتے تھے جس سے ہوا میں کچھ خنکی آ جاتی تھی لیکن ایک سال بارش بہت کم ہوئی اور ڈھا میں خشک ہو گئیں اور نماز استسقاء پڑھی گئی اور اُس کے بعد جلد بارش ہوگئی۔تمرک میری ہیہ ( امام بی بی مرحومہ ) نے اپنے لڑکے عبد السلام سلمہ الرحمن کی پیدائش سے کچھ عرصہ قبل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے حضور کا ایک کر نہ تبر کا مانگ کر لیا اور اس کڑ نہ سے