ذکر حبیب

by Other Authors

Page 122 of 381

ذکر حبیب — Page 122

122 مکان چون رونق بازار خورشید سعد اللہ لدھیانوی لدھیانے میں سلسلہ کے ایک مخالف سعد اللہ نام تھے۔ان کے متعلق حضرت مسیح موعود کو الہام ہوا تھا وہ ابتر ہو گا۔یعنی اس کی اولاد آگے نہ چلے گی۔اس الہام کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی ایک کتاب میں جو 190 ء میں زیر طبع تھی درج کیا۔خواجہ کمال الدین صاحب کو جب یہ معلوم ہوا کہ تو لاہور سے بھاگے ہوئے آئے اور حضرت صاحب کو اس الہام کے شائع کرنے سے روکا کیونکہ اس پر مقدمہ بن سکتا تھا مگر حضرت صاحب نے ان کی بات کی پرواہ نہ کی اور الہام کو کتاب کے اندر درج رہنے دیا۔اور فرمایا اچھا مقدمہ ہونے دو۔خدا فتح دے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔سال ۱۹۰۸ء تعلیم نسواں ۱۵ رمئی ۱۹۰۸ ء ایک صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پوچھا کہ تعلیم نسواں کے متعلق آپ کے خیالات کیا ہیں۔حضرت نے فرمایا۔حدیث میں آیا ہے۔طلب العلم فريضة علے کلّ مُسلمة۔میں پہلے مر دوں کا ذکر کرتا ہوں کہ قبل اس کے جو اسلام کی حقیقت معلوم ہو اور اس کی خوبیاں معلوم ہوں۔پہلے ان ( دنیوی ) علوم کی طرف مشغول ہو جانا سخت خطرناک ہے۔چھوٹے بچوں کو جب دین سے آگاہ نہ کیا جائے اور صرف مدرسہ کی تعلیم دی جائے تو وہی باتیں ان کے بدن میں شیر مادر کی طرح رچ جائیں گی۔پھر سوا اس کے اور کیا ہے کہ وہ اسلام سے پھر جائیں۔اور دہریہ ہو جائیں۔پس ضرور ہے کہ پہلے روز سے ساتھ ساتھ رُوحانی فلسفہ پڑھایا جائے۔جب آجکل کی تعلیم نے مردوں پر مذہب کے لحاظ سے اچھا اثر نہیں کیا ، تو پھر عورتوں پر کیا توقع ہے۔ہم تعلیم نسواں کے مخالف نہیں ہیں بلکہ ہم نے تو ( لڑکیوں کے لئے ) ایک سکول بھی کھول رکھا ہے مگر یہ ضروری سمجھتے ہیں کہ پہلے دین کا قلعہ محفوظ کیا جائے۔تا بیرونی باطل اثرات سے محفوظ رہیں۔۔۔۔۔۔۔باب چهارم