ذکر حبیب

by Other Authors

Page 123 of 381

ذکر حبیب — Page 123

123 ایسی باتیں جن کی تاریخ ہائے وقوع کو یقین نہیں کیا جاسکا اس واسطے سال وار ابواب میں ان کو درج نہیں کیا جاسکا میری عادت رپورٹ جب لدھیانہ میں پہلی دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں حاضر ہوا۔غالباً او۱۸ ء کا واقعہ ہے تو اس وقت حضرت استاد نا حضرت مولوی نور الدین صاحب ریاست کشمیر میں شاہی طبیب ہونے کی حیثیت سے ملازم تھے اور ان دنوں کشمیر گئے ہوئے تھے۔میری عادت تھی کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس کی باتیں لکھ کر آپ کو بھیجا کرتا تھا جس پر حضرت استاد نا بہت ہی خوش ہوئے اور خوشنودی کے اظہار میں مجھے لکھا آپ نے ایسا خط لکھا ہے کہ گویا مجھے حضرت صاحب کی مجلس میں بٹھا دیا۔نژ ول ایک دفعہ یہ تذکرہ تھا کہ انبیاء کے واسطے نزول کا لفظ کیوں استعمال ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ نزول کے معنے نیچے اُترنے کے ہیں۔مخلوق کی اصلاح اور تعلیم کا کام بھی نبی اور مصلح کو اپنے کشوف اور لذت رُوحانی حالات سے نیچے اُتار کر مخلوق میں شامل کرتا ہے۔جیسا کہ ایک مدرسہ کا اُستاد بہت سے علوم اور کمال حاصل کرنے کے باوجو دایک بچے کی خاطر نزول کرتا ہوا الف، با ، تا ، کہتا ہے۔ایسا ہی نبی کو بھی اپنے علمی مدارج سے نزول کر کے مبتدیوں کی روحانی تعلیم کی طرف متوجہ ہونا پڑتا ہے۔نقشہ اعتراضات