ذکر حبیب

by Other Authors

Page 114 of 381

ذکر حبیب — Page 114

114 بد دیانتی سے کچھ کا کچھ بھر دیتا ہے۔صرف اس لئے کہ اس سے کچھ بیچ رہے تو جو رو بچوں کے پیٹ پالوں سپاہی لڑائی میں جا کر سر کٹاتے ہیں۔صرف اس لئے کہ کسی طرح جور و بچوں کا گزارہ ہو۔فرمایا کہ بڑے بڑے عہدہ دار رشوت کے الزام میں پکڑے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔وہ کیا ہوتا ہے عورتوں کے لئے ہوتا ہے۔عورت کہتی ہے کہ مجھ کو زیور چاہیے۔کپڑا چاہیئے مجبوراً بیچارے کو کرنا پڑتا ہے لیکن خدا نے ایسی طرزوں سے رزق کمانا منع فرمایا ہے یہاں تک عورتوں کے حقوق ہیں کہ مر دکو کہا گیا ہے کہ ان کو طلاق دو تو مہر کے علاوہ ان کو کچھ اور بھی دو کیونکہ اُس وقت تمہاری ہمیشہ کے لئے اس سے جُدائی لازم ہوتی ہے۔پس لازم ہے کہ اُن کے ساتھ نیک سلوک کرو۔کلام پڑھ کر پھونکنا ایک دوست نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سوال کیا کہ مجھے قرآن شریف کی کوئی آیت بتلائی جائے کہ میں پڑھ کر اپنے بیمار کو دم کروں تا کہ اُس کو شفا ہو۔حضرت نے فرمایا: بے شک قرآن شریف میں شفا ہے۔رُوحانی اور جسمانی بیماریوں کا وہ علاج ہے مگر اس طرح کا کلام پڑھنے میں لوگوں کو ابتلا ہے۔قرآن شریف کو تم اس امتحان میں نہ ڈالو۔خدا تعالیٰ سے اپنے بیمار کے واسطے دُعا کرو۔تمہارے واسطے یہی کافی ہے۔مردہ اسلام غالباً ۱۹۰۶ء میں خواجہ کمال الدین صاحب کی تحریک سے اخبار وطن کے ایڈیٹر کے ساتھ مولوی محمد علی صاحب نے ایک سمجھوتہ کیا کہ ریویو آف ریلیجز میں سلسلہ کے متعلق کوئی مضمون نہ ہو صرف عام اسلامی مضامین ہوں اور وطن کے ایڈیٹر رسالہ ریویو کی امداد کا پراپیگنڈا اپنے اخبار میں کریں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس تجویز کو نا پسند فرمایا اور جماعت میں بھی ام طور پر اس کی بہت مخالفت کی گئی۔حضرت صاحب نے فرمایا کہ کیا مجھے چھوڑ کر تم مُردہ اسلام دُنیا کے سامنے پیش کرو گے؟۔۱۹ سال عناء زندگی وقف کرنے والے اصحاب 196ء کے آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا: اب سلسلہ کا کام بڑھ رہا ہے۔اس بات کی ضرورت ہے کہ بعض نوجوان دُور ونزدیک تبلیغ کا کام کرنے کے واسطے