ذکر حبیب

by Other Authors

Page 101 of 381

ذکر حبیب — Page 101

101 دُنیا میں موجود ہیں جو اس نصرت اور فتح کو جو کروڑوں کوس دُور ہوتی ہے ایک دوکوس کے قریب کھینچ لاتی ہیں۔اب ان معاملات کو اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔آج کے الہامات پر غور کرو۔اب بحث مباحثہ کی کوئی ضرورت نہیں۔ہماری طرف سے خدا جواب دینے لگا ہے تو خلاف ادب ہے کہ ہم دخل دیں اور سبقت کریں جس کام کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں لیا ہے وہ اس کو ناقص نہ چھوڑے گا کیونکہ اب اگر امن ہو جائے اور کوئی نشان نہ دکھایا جائے تو قریب ہے کہ ساری ڈنیاد ہر یہ بن جائے اور کوئی نہ جانے کہ خدا ہے لیکن خدا اب اپنا چہرہ دکھائے گا۔ایک لڑکے کی خواب میرے لڑکے مفتی محمد منظور نے جو اُس وقت قریباً 9 سال کی عمر کا تھا ایک منذ رخواب دیکھا تھا کہ کوئی بلا آنے والی ہے۔اس کے ٹالنے کے واسطے قربانی کرنی چاہئیے۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ” مومن کبھی رویا دیکھتا ہے اور کبھی اس کی خاطر کسی اور کو خدا دکھاتا ہے۔ہم نے اس کی تعمیل میں چودہ بکرے ذبح کرنے کا حکم دیا ہے۔سب جماعت کو کہہ دو کہ جس جس کو استطاعت ہے قربانی کر دے۔مورخہ ۱۳ / اپریل ۱۹۰۵ء کو اس پر مفصلہ ذیل اعلان اسی اخبار میں شائع کیا گیا۔وو راقم عاجز کے ایک معصوم لڑکے محمد منظور نے خواب میں دیکھا ہے کہ سخت زلزلہ آیا ہے۔پھر وہ زلزلہ ایک گتے کی شکل میں نمودار ہوا اور بولا کہ تمہاری جماعت کے لوگ قربانی دیں۔ان کو میں کچھ نہیں کہوں گا۔حضرت اقدس نے اس پر فرمایا ہے کہ تمام احباب جو استطاعت رکھتے ہوں قربانی دے دیں اور اس اصل قربانی کو بھی ادا کریں جو تو بہ اور استغفار ودُعا کے ذریعہ سے نفس کی قربانی ہے۔والسلام ایڈیٹر تدریجی تربیت انبیاء فرمایا: تربیت انبیاء کی اسی طرح آہستہ آہستہ ہوتی چلی آئی ہے۔ابتدا میں جب مخالف دُکھ دیتے ہیں تو صبر کا حکم ہوتا ہے اور نبی صبر کرتا ہے یہاں تک کہ دُکھ حد سے بڑھ جاتا ہے۔تب خدا کہتا ہے کہ اب میں خود تیرے دُشمنوں کا مقابلہ کروں گا۔اب یقیناً جانو کہ وقت بہت قریب ہے۔اس وقت ہمیں وہی وحی الہی یاد آتی ہے جو عرصہ ہوا کہ ہم پر نازل ہوئی تھی کہ قرب اجلک المقدر ولا نبقى لك من المخزيات ذكرًا ان مخالفوں کی مخالف باتوں کا کوئی نشان اور ذکر باقی نہ رہے گا۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس جماعت کو اپنی قدرتوں پر ایمان دلاوے۔یمین و یسار میں