ذکر حبیب — Page 51
51 قادیان میں کسی جلسہ کے سبب آدمیوں کا بہت اثر دھام ہوتا تب بھی نمازیں جمع کی جاتیں۔بعض دفعہ کئی کئی ماہ تک نمازیں جمع ہوتی رہیں ، یہاں تک کہ بعض دوستوں کا خیال ہو گیا کہ احمدی سلسلہ میں جمع نماز کا مسئلہ مستقل طور پر جاری رہے گا۔ایسی جمع کے وقت فرمایا کرتے تھے کہ یہ وہ حدیث پوری ہو رہی ہے جس میں پہلے سے پیشگوئی ہے کہ مسیح موعود کی خاطر نمازیں جمع کی جائیں گی (تجمع له الصلوة )۔میرا ( راقم الحروف کا خیال ہے کہ اس پیشگوئی میں یہ اشارہ ہے کہ مسیح موعودؓ کی جہادی ضروریات ایسی بڑھی ہوئی ہوں گی کہ نمازیں بھی جمع کرنی پڑیں گی۔جیسا کہ حضرت خاتم النبین محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ غزوہ خندق میں چار نمازوں کو جمع کر کے پڑھا کیونکہ خندق کے کھودنے کی مصروفیات اور جلدی کے سبب نمازوں کے پڑھنے کے تمام اوقات گذر گئے اور نمازیں مقررہ وقت پر پڑھی نہ جاسکیں۔باہر مردوں میں نمازیں باجماعت ہونے کے علاوہ آخری سالوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک بہت بڑے عرصہ تک اندر عورتوں میں خود پیش امام ہو کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک لمبے عرصہ تک جمع کراتے رہے۔اپریل ۱۸۹۹ء میں نماز جمعہ کے بعد واپس گھر کو آتے ہوئے مسجد مبارک کی سیڑھیوں کے پاس کھڑے ہو کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک شخص کو والدین کی عزت کرنے کے متعلق نصیحت کر رہے تھے۔اس میں آپ نے فرمایا کہ میرا تو یہ خیال ہے کہ سوائے دینی معاملات کی مخالفت کے باقی معاملات میں خواہ کتنا بھی نقصان ہوتا ہو انسان برداشت کرے اور والدین کے حکم کی نافرمانی نہ کرے۔یہاں تک کہ والدین کہیں کہ تم کنوئیں میں گر جاؤ تو بھی اُن کی بات مان لینی چاہیئے۔۔☆ - حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب مرحوم کی پیدائش سے چند روز قبل میں اتفاقاً قادیان آیا ہوا تھا۔ایک شب میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت میر ناصر نواب صاحب مرحوم ایک چھوٹے سے نوزائدہ بچہ کو اُٹھائے ہوئے باہر تشریف لائے ہیں۔حضرت صاحب کی خدمت میں میں نے یہ خواب عرض کیا تو حضور نے فرمایا کہ اس میں ہمارے ہاں لڑکا پیدا ہونے کی ایک بشارت ہے۔چند روز کے بعد جب صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب پیدا ہوئے تو حضرت صاحب نے فرمایا کہ مفتی صاحب کو اطلاع کرو کہ اُن کی خواب پوری ہو گئی۔یہ واقعہ جون ۱۸۹۹ ء کا ہے۔ا اس سے مرادا شد تا کید فرمانبرداری ہے ورنہ یہ مطلب نہیں کہ انسان خود کشی کر لے جو شرعاً حرام ہے۔صادق