ذکر حبیب

by Other Authors

Page 131 of 381

ذکر حبیب — Page 131

131 حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حکم سے جب حضرت مولوی نور الدین صاحب نے دھرمپال کی کتاب ترک اسلام کا جواب بنام نورالدین لکھا تو اس کا مسودہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں عاجز را تم تھوڑا تھوڑا کر کے ہر روز بعد نما ز مغرب سُنا یا کرتا تھا۔جاگنے کا ذریعہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں یہ تذکرہ تھا کہ پچھلی رات نماز تہجد کے جاگنے کے لئے کیا تجویز کرنی چاہئیے۔تب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے فرمایا کہ اگر آپ سوتے وقت اپنے آپ کو مخاطب کر کے یہ کہا کریں۔”اے صادق مجھے تین بجے جگا دینا تو ضرور تین بجے آپ کی آنکھ کھل جائے گی۔“ جلدی نہیں کرنی چاہئیے ایک دفعہ میں لاہور سے حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا۔اندرون خانہ حضرت صاحب کی نشست گاہ میں میں اکیلا ہی حضرت صاحب کی خدمت میں موجود تھا۔حضور کے پاس ایک کپڑے میں بندھی ہوئی تھوڑی سی کستوری ( مشک ) تھی۔جس کو استعمال کے واسطے حضوڑ نے جلدی جلدی کھولا تو وہ اس جلدی میں تھوڑی سی مشک (کستوری ) گر گئی۔تب آپ نے فرمایا۔التعجيل من عمل الشيطان - ایک نان پز کی حالت حضرت میر ناصر نواب صاحب مرحوم نے ایک دفعہ ایک باورچی کی حضرت صاحب کی خدمت میں شکایت کی کہ وہ روٹیاں چراتا ہے۔حضور اس شکایت کوسُن کر خاموش ہور ہے۔گویا حضور نے سُنا ہی نہیں۔چند روز کے بعد حضرت میر صاحب مرحوم نے دوبارہ شکایت کی۔تب بھی حضرت صاحب خاموش ہو ر ہے گویا کہ سُنا ہی نہیں۔حضرت میر صاحب نے تیسری دفعہ پھر شکایت کی۔تب حضرت صاحب نے فرمایا میر صاحب یہ شکایت پہلے بھی آپ نے دودفعہ کی تھی اور میں نے اس کو سُنا ہے۔آپ کوئی ایسا باور چی تلاش کریں جس پر آپ کو پورا یقین ہو کہ وہ چوری نہ کرے گا۔تب اس کو نکال کر اُس کو رکھ لیا جائے گا۔پھر فرمایا۔دیکھو میر صاحب آج کل خود گرمی کا موسم ہے۔ایسے میں تنور پر بیٹھنا، اور ہر ایک روٹی کے واسطے دو دفعہ اس جہنم میں غوطہ لگانا نان پز کے واسطے ضروری ہوتا ہے۔اگر وہ ایسا ہی متقی ہوتا جیسا آپ کا خیال ہے کہ وہ ہو تو خدا تعالیٰ اس کو ایسی جگہ کیوں بٹھاتا۔حضرت میر صاحب خاموش ہو گئے اور باہر آ کر فرمانے لگے کہ میں نے تو بہ کی ہے۔میں پھر کبھی ایسی شکایت نہ کروں گا۔