ذکر حبیب — Page 132
132 ایسا نہ ہو کہ خدا کی غیرت کہیں مجھے ایسے ابتلاء میں گرفتار کر دے۔ایڈورڈ بادشاہ ایک دفعہ ایڈورڈ بادشاہ کا کچھ ذکر ہوا اور مجلس میں کسی نے بادشاہ کی ذات کے خلاف کچھ اشارہ کیا۔فرمایا جب آدمی بڑی عمر کو پہنچتا ہے تو خواہ مخواہ اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔بادشاہ کی موجودہ حالت وہ نہیں ہو سکتی جو آپ خیال کرتے ہیں۔ایسا ہی نواب صاحب مرحوم را مپور کے خلاف کسی نے کچھ کہا۔نواب صاحب کے متعلق بھی اسی قسم کے الفاظ فرمائے۔جیسا کہ بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کے متعلق۔احمد یہ مجاہدات حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے حضرت صاحب ( مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام) سے پوچھا کہ مجھے کوئی مجاہدہ فرمانو میں، جو میں کروں تو فرمایا۔مجاہدہ یہ ہے کہ عیسائیوں کے رد میں ایک کتاب لکھو۔تب میں نے کتاب فصل الخطاب لکھی۔اس کے بعد میں نے پھر عرض کی ، مجھے کوئی مجاہدہ کرنے کے واسطے بتلایا لکھی۔جائے۔تب فرمایا کہ آریوں کے رد میں کتاب لکھو۔تب میں نے کتاب تصدیق براہین احمدیہ کہ اس کے بعد پھر میں نے ایک دفعہ عرض کی کہ مجھے کوئی مجاہدہ بتلایا جائے۔تب آپ نے فرمایا کہ کسی کوڑھی کو اپنے مکان پر رکھ کر اُس کا علاج کرو۔عمر بی مختصر زبان ہے ایک دفعہ ایک صاحب جو انگریزی زبان کے مداح تھے۔اس مضمون پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔اثنائے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انگریزی زبان میں ایک یہ خوبی ہے کہ اُس کے تھوڑے الفاظ میں بہت مطالب ظاہر ہو سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ خوبی تو عربی میں ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام انگریزی نہ جانتے تھے مگر بے ساختہ آپ کی زبان سے نکلا۔اچھا اس کی انگریزی کیا ہے۔”میرا پانی اُس صاحب نے جواب دیا۔”مائی واٹر حضرت نے فرمایا۔دیکھو عربی زبان میں صرف لفظ مائی سے وہ مطلب حاصل ہو جاتا ہے جو انگریزی میں واٹر کا لفظ زائد کرنے سے ہوتا ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ عربی مختصر ہے۔فبهت الذی کفر۔پس انکار کرنے والا حیران سا رہ گیا۔