ذکر حبیب

by Other Authors

Page 116 of 381

ذکر حبیب — Page 116

116 (۷) محمد دین صاحب طالب علم علیگڑھ کالج (مولوی محمد دین صاحب مبلغ امریکہ و حال ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان) ان کی درخواست پر حضرت صاحب نے تحریر فرمایا ” نتیجہ کے بعد اس خدمت پر لگ جائیں۔(۸) شیخ عبد الرحمن صاحب طالب علم مدرسہ احمدیہ قادیان - ان کی درخواست پر حضرت صاحب نے تحریر فرمایا ”سلسلہ کی پوری واقفیت پیدا کر لیں“ (۹) اکبر شاہ خان صاحب- نائب سپرنٹنڈنٹ بورڈنگ ہاؤس مدرسہ تعلیم الاسلام ہائی سکول۔ان کی درخواست پر حضرت صاحب نے لکھا ” وقت پر آپ کو یا د کیا جائے گا۔“ (۱۰) مولوی عظیم اللہ صاحب ساکن نا بہہ (جن کے صاحبزادے مولوی فاضل بشیر احمد صاحب آج کل لودھیا نہ گورنمنٹ اسکول میں مدرس ہیں ) ان کی درخواست پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریر فرمایا ” وقت پر آپ کو یاد کیا جائے گا۔“ مجھے خیال پڑتا ہے کہ ان کے علاوہ اُس وقت کے بعض اور نوجوان طلباء نے بھی ایسی درخواستیں دی تھیں اور زندگیاں وقف کی تھیں مگر وہ درج رجسٹر ہونے سے رہ گئیں اور اب عاجز کے پاس محفوظ نہیں۔الواح الهدی جون حواء - حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام کی کوئی تصنیف ایسی نہیں جس میں تزکیہ نفس کے ذرائع بیان نہ کئے گئے ہوں اور اخلاق حسنہ کے حصولِ وسائل کا ذکر نہ کیا گیا ہو۔ہر ایک کتاب میں ان باتوں کا لحاظ رکھا جاتا رہا ہے۔صرف مخالفوں کے مباہلات اور بداندیش دشمنانِ دین کی ہلاکت کے نشان ہی نہیں ہوتے تھے بلکہ قوم کو صالح اور متقی بنانے کے واسطے ہی یہ کتابیں لکھی جاتی تھیں لیکن چونکہ لمبی کتابوں کا پڑھنا سب کے واسطے آسان نہیں ہوتا۔لوگ اپنے مشاغل میں عموماً ایسے مصروف ہوتے ہیں کہ لمبی کتابوں کو نہیں پڑھ سکتے اور ایک ضخیم کتاب کے تمام مضامین ہر وقت مد نظر نہیں رہ سکتے اس واسطے حضرت صاحب نے ایک دفعہ یہ تجویز بھی کی تھی کہ تقویٰ وطہارت کے ضروری اصول کو ایک مختصر عبارت میں لکھا جائے اور اس تحریر کو موٹے الفاظ کے ساتھ لکھ کر ایک لکڑی کی سختی پر لگایا جائے اور ایسی تختیاں سب دوست اپنے دروازوں کے اوپر اور اپنے کمروں کی دیواروں پر لٹکا دیویں تا کہ ہر وقت اُن پر نظر پڑے اور اس طرح دل نیکی کی طرف کھینچے جاویں۔اس تجویز کا ذکر چند روز تک رہا مگر دیگر ضروری کاموں کے سبب پھر اس طرف توجہ نہ