زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 299 of 348

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 299

زریں ہدایات (برائے طلباء) 299 جلد چهارم گورنمنٹ کالج لائل پور کے مسلمان طلباء کو نصائح اسلامی حکومت کے قیام کا اصل طریق یہ ہے کہ تم میں سے ہر ایک اپنے آپ کو سچا اور حقیقی مسلمان بنانے کی کوشش کرے گورنمنٹ کالج لائل پور کے طلباء کی ایک پارٹی 29 جنوری 1956ء کوریوو آئی جس کی نے مرکزی دفاتر ، خلافت لائبریری اور تعلیمی ادارے دیکھنے کے علاوہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی سے بھی ملاقات کی۔چنانچہ پارٹی کی خواہش پر حضور نے انہیں قیمتی نصائح سے بھی مستفیض فرمایا۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اس زمانہ میں ایک مسلمان کے لئے سب سے بڑی نصیحت یہی ہو سکتی ہے کہ وہ دین کو دنیا پر مقدم کرے۔اس وقت ہر شخص اپنے اپنے کام میں لگا ہوا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے لائے ہوئے دین کی طرف بہت کم لوگوں کو توجہ ہے۔سلسلہ عالیہ احمدیہ کے بانی حضرت مرزا غلام احمد صاحب علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔ہر کے در کار خود با دین احمد کار نیست یعنی دنیا میں ہر شخص اپنے اپنے کام میں مصروف ہے لیکن محمد رسول اللہ ﷺ کے لائے ہوئے دین کی طرف کسی کو توجہ نہیں۔اس زمانہ میں دنیا کی محبت اس قدر بڑھ گئی ہے۔کہ دنیا میں سوائے اس کے اور کوئی چیز ہی نظر نہیں آتی۔اگر انسان کی طبیعت ترقی کی