زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 298
زریں ہدایات (برائے طلباء ) 298 جلد چهارم یہ سلسلہ اور بڑھے اور وسیع ہوتا اس کے بڑھنے کے ساتھ دنیا میں احمدیت کی ترقی اور اسلام کے غلبہ کے سامان پیدا ہوں۔اگر وہاں خاطر خواہ کامیابی نصیب ہو جائے تو اس کا نفسیاتی طور پر یہاں بھی خوشگوار اثر ظاہر ہو سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شاہ صاحب کے موجودہ سفر کو ان کے پہلے سفر سے بھی زیادہ کامیاب کرے اور وہ پہلے سے بھی کئی گناہ زیادہ جماعت وہاں چھوڑ کر کامیابی و کامرانی کے ساتھ واپس آئیں۔“ (الفضل 6 دسمبر 1955ء)