زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 189
زریں ہدایات (برائے طلباء ) 189 جلد چهارم تعلیم الاسلام کالج لاہور کے طلباء سے خطاب اپنے قلوب میں ایمان اور محبت الہی کی آگ روشن کرو ہمیں ایسے روشن دماغوں کی ضرورت ہے جو یورپ کو علوم سکھانے کی صلاحیت رکھتے ہوں 8 راکتو بر 1949ء کو تعلیم الاسلام کالج لاہور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تلاوت قرآن کریم ونظم کے بعد کالج کے پرنسپل حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب ایم۔اے نے کالج کے متعلق مفصل رپورٹ پڑھ کر سنائی جس میں قادیان سے لاہور آنے اور یہاں پر کالج کے قیام کے سلسلے میں مشکلات کے مختلف مراحل کا ذکر کرتے ہوئے کالج کے موجودہ حالات اور اس سال کے خوشکن نتائج کا ذکر کیا گیا تھا۔نیز پیش آمدہ مشکلات کے سلسلہ میں حضور کی خدمت میں راہنمائی اور دعا کے لئے عرض کیا گیا۔اس موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد طلباء سے جو خطاب فرمایا اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے :۔آپ اب عمر کے ایسے حصہ میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ ذمہ داری کا احساس دل میں پیدا ہو جایا کرتا ہے پس آپ کو محسوس ہونا چاہئے کہ آپ ایک ایسی قوم کے نوجوان ہیں جن کے سپر د اللہ تعالیٰ نے نئی زمین اور نیا آسمان بنانے کا کام سونپا ہے۔یہ اتنا بڑا پروگرام ہے کہ دنیا کا بڑے سے بڑا پروگرام بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔اور یہ پروگرام