زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 348

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 188

زریں ہدایات (برائے طلباء ) 188 جلد چهارم تیسرے میرے نزدیک اردو کی یہ بہترین خدمت ہوگی کہ اگر ہم اس کے لئے پاکستان کی زبان بنائے جانے کا مطالبہ کریں۔پاکستان کی زبان بننے کے بعد صوبوں کی زبان وہ آب ہی آپ بن جائے گی۔ہمیں ابھی صوبہ جات کے متعلق کوئی بحث نہیں چھیڑنی چاہئے وہ خود اپنی ضرورتوں کے مطابق اپنے لئے سکیمیں بنالیں گے اور جب پاکستانی ذہنیت قائم ہو جائے گی اور جب پاکستانی وطنیت ایک جسم اختیار کرے گی تو صوبہ جات خود بدلے ہوئے حالات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لیں گے۔اردو یقیناً پاکستان ہی کی نہیں ہندوستان کی زبان بھی بنے والی ہے۔مگر ہمیں جلدی نہیں کرنی چاہئے۔اور اس خالص تہذیبی اور علمی سوال کو سیاسی سوال نہیں بنا ( الفضل 27 مارچ 1948ء) دینا چاہئے۔