زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 8
زریں ہدایات (برائے طلباء ) 8 00 جلد چهارم حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کو ضروری ہدایات حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب بی۔اے خلف الرشید حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے کے ولایت روانہ ہونے کے موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے انہیں جو چند اہم نصائح اپنے قلم سے تحریر کر کے عطا فرمائی تھیں وہ حسب ذیل ہیں :۔عزیزم مرزا مظفر احمد سَلَّمَكُمُ اللهُ تَعَالَى السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ آپ کو انگلستان جانا مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ ہر قسم کے شر سے بچائے اور اس طرح وہاں رہنے کی توفیق دے جو اسلام اور سلسلہ کی عزت بڑھانے والا ہو۔آپ کو یا درکھنا چاہئے کہ:۔سلسلہ کی عزت کا خیال (1) آپ کی حالت دوسرے طالب علموں کی طرح نہیں۔ان کو کوئی نہیں جانتا۔ان کی حالت کو کوئی نہیں دیکھتا۔آپ کو لوگ اس نگاہ سے دیکھیں گے کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے ہیں۔اور آپ کے سامنے تعریف کرنے والے بعد میں لوگوں سے کہیں گے کہ ہم نے مرزا صاحب کے پوتے کو دیکھا ہے اس میں تو یہ یہ نقائص ہیں۔پس ہمیشہ اس امر کا خیال رکھیں کہ آپ کے ہاتھ میں اپنی عزت کی حفاظت کا ہی کام نہیں ہے بلکہ سلسلہ کی عزت بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت کی حفاظت کی بھی ذمہ داری ہے۔(2) ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ نے اس زمانہ کی مادیت کا مقابلہ کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے۔پس آپ کو دعاؤں پر خاص زور دینا چاہئے۔کوئی مشکل نہیں جسے اللہ تعالیٰ حل نہ کر سکتا ہو اور کوئی عزت نہیں جو اس کے دربار سے نہ مل سکتی ہو۔پس ہمیشہ خدا تعالیٰ دعا