زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 348

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 9

زریں ہدایات (برائے طلباء ) 9 جلد چهارم سے دعائیں کرتے رہیں اور ہمیشہ مشکل کے وقت میں اس کی طرف جھکیں تا کہ وہ شیطان کے حملہ سے محفوظ رکھے اور مشکلات کو دور فرمائے۔(3) اس ملک کے اوقات ایسے ہیں کہ جلد آدمی نمازوں میں ست نماز با جماعت ہونے لگتا ہے۔پس ہمیشہ کوشش کریں کہ نمازوں میں بے قاعدگی نہ ہو۔یہ تو میں بالکل امید نہیں کرتا کہ ایک وقت کی نماز بھی آپ کے ہاتھ سے جاتی رہے۔لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ نمازیں وقت پر ادا ہوں۔اور اگر ہو سکے تو باجماعت ادا ہوں۔اگر پاس کوئی احمدی نہ ہو تو کسی غیر احمدی کو ہی اپنے پیچھے کھڑا کر کے جماعت کر سکتے ہیں۔(4) قرآن شریف کا سمجھ کر مطالعہ کرتے رہیں کہ اس میں سب نور تلاوت قرآن اور ہدایت ہے۔اگر غور سے پڑھیں گے تو معلوم ہوگا کہ یورپ باوجو د ترقی کے اس کے مقابلہ میں ابھی تاریکی میں پڑا ہوا ہے۔احمدیوں سے ملنا (5) ہر ممکن کوشش احمدیوں سے ملتے رہنے کی کرتے رہیں خصوصاً مسجد میں آنے کی کوئی موقع نہ دیں کہ مسجد میں آسکیں لیکن آئیں نہیں۔(6) ہمیشہ اچھے دوستوں سے تعلق پیدا کریں خصوصاً وہ جو اچھے طبقہ دوست کیسے ہوں کے اور سمجھ دار ہوں۔انسانی عقل کی ترقی اپنے دوستوں کے دماغ کے مطابق ہوتی ہے۔بے وقوف دوست آپ کو بھی بے وقوف بنا دے گا۔دوستی خصوصاً اچھے طبقہ کے انگریزوں سے ہو۔ہندوستانیوں سے وہاں دوستانہ کم رکھیں۔اس سے زبان صاف نہ ہوگی اور اخلاق خراب ہوں گے۔(7) اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ آپ کو ملازمت کرنی ہوگی یا سلسلہ کا کام لیکن جو کچھ بھی ہو آپ کو یہ فائدہ دے گا کہ آپ اس طبقہ سے ملتے رہیں جس کا ہندوستان یا انگلستان کے پالیٹکس پر اثر ہوتا ہے۔ایسے طبقہ میں ملتے رہنے کی کوشش کریں۔میں نے اس کے لئے سراوڈائر (Sir O'Dwyer) کو خط لکھا ہے ان سے مناسب موقع ملتے رہیں۔وہ خیر خواہ آدمی ہے۔انشاء اللہ اچھا مشورہ دے گا اور مفید ثابت ہوگا۔دوسرا شخص اگر اس کی صحت اچھی ہو