زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 291
زریں ہدایات (برائے طلباء) 291 جلد سوم میں کچھ لوگ ہیں جو انعام کے ایسے ہی مستحق ہیں جیسے تم لوگ۔انہوں نے عرض کیا یا رسول الله ! یہ کس طرح؟ ہم تو خدا کی راہ میں تکالیف برداشت کرتے ہیں پھر گھروں میں آرام سے بیٹھنے والے ہمارے ساتھ انعام میں برابر کے شریک کیونکر ہو سکتے ہیں؟ آپ نے فرمایا وہ لوگ اندھے ، لولے اور معذور ہیں۔جو اگر چہ گھروں میں بیٹھے ہیں لیکن ان کے دل چاہتے ہیں کہ کاش! ہم بھی جہاد میں شریک ہوتے 1 اسی طرح ایسے طالب علم بھی ہوتے ہیں جن کے دماغ کمزور ہوتے ہیں اس لئے کتابی محنت کر کے وہ انعام نہیں لے سکتے۔لیکن وہ کوشش میں لگے رہتے ہیں اور دوسروں سے بڑھنے کے لئے محنت ضرور کرتے ہیں اور ان کی محنت بھی قابل داد ہونی چاہئے۔اور ایسا انتظام ضرور کرنا چاہئے کہ وہ بھی انعام حاصل کر سکیں۔“ ( الفضل یکم فروری 1929ء) 1 بخارى كتاب الجهاد باب من حَبَسَهُ العُذْرُ عنِ الغَزُو صفحه 470 حدیث نمبر 2839 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية