زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 11
زریں ہدایات (برائے طلباء) 11 جلد سوم لڑو ہم نہیں لڑیں گے۔اور دوسری وہ قوم ہے جسے اپنے سردار کے مارے جانے سے بظاہر کوئی نقصان نہیں بلکہ دشمن کہتا ہے کہ ہمارے ساتھ مل جاؤ تاہم بھائی بھائی بن جائیں اور فساد اور جھگڑے مٹ جائیں اور آزاد ہو کر زندگی بسر کریں۔مگر وہ قوم ایک سالہ محبت پانے اور ایسے حالات کے ہونے کے باوجود یہ جواب دیتی ہے کہ ہم موسی" کے صحابہ کی طرح نہیں کہ کہہ دیں فَاذْهَبْ أَنتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قَعِدُونَ بلکہ ہم وہ ہیں جو تیرے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی۔آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی۔اور جب تک کہ ہماری لاشوں پر سے دشمن نہ گزرے گا آپ کے قریب نہیں پہنچ سکے گا 7 اس ہمت اور جرات پر غور کرو۔ایک صحابی کہتا ہے میں 13 جنگوں میں شامل ہوا ہوں اور کسی جنگ میں بھی رسول کریم ﷺ سے پیچھے نہیں رہا مگر کاش! میں کسی جنگ میں بھی شامل نہ ہوتا اور یہ فقرہ میرے منہ سے نکلتا کہ ہم موسی کے صحابہ کی طرح فَاذْهَبْ أَنتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَآ إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ نہیں کہیں گے بلکہ تیرے داہنے، بائیں، آگے، پیچھے لڑیں گے گویا اس فقرہ کے کے کہنے پر بھی صحابہ رشک کیا کرتے تھے۔حضرت مسیح کے لوگوں کی جو حالت تھی وہ بھی ظاہر ہے۔جب ان کو پکڑا گیا تو با وجود اس کے کہ ان کے خلاف کوئی حکم نہ تھا مگر ان میں سے وہ جس کو حضرت مسیح نے کہا تھا کہ پطرس ! تو میری بھیڑیں چرائیو 8 اور جس کو پہلے سے ہی حضرت مسیح نے کہہ دیا تھا کہ مرغ کے بانگ دینے سے پہلے تو تین بار میرا انکار کرے گا اور اس نے کہا تھا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ تجھ کو چھوڑ دوں جس سے کہ ایمان پایا ہے 10 مگر جب وقت آیا تو حالانکہ نہ کوئی جنگ تھی نہ لڑائی صرف لوگ اکٹھے تھے اور انہیں میں پطرس بھی بیٹھا تھا تو ایک لونڈی نے اس کے پاس آکے کہا تو بھی یسوع جلیلی کے ساتھ تھا؟ اس پر اس نے سب کے سامنے انکار کر کے کہا میں نہیں جانتا کہ تو کیا کہتی ہے 11 پھر جب وہ اسار 12 کی طرف باہر چلا ایک دوسری نے اسے دیکھ کر ان سے جو وہاں تھے کہا کہ یہ بھی یسوع ناصری کے ساتھ تھا تب ان سے قسم کھا کے پھر انکار کیا کہ میں اس شخص کو نہیں جانتا 13 تھوڑی دیر بعد انہوں نے جو وہاں کھڑے تھے پطرس کے پاس آ کے کہا بے شک