زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 12
زریں ہدایات (برائے طلباء) 12 جلد سوم تو بھی ان میں سے ہے کہ تیری بولی تجھے ظاہر کرتی ہے تب اس نے لعنت بھیج کر اور قسم کھا کر کہا میں اس شخص کو نہیں جانتا۔وہیں مرغ نے بانگ دی تب پطرس کو یسوع کی بات یاد آئی جو اس نے اس سے کہی تھی کہ مرغ کے بانگ دینے سے پہلے تو تین بار میرا انکار کرے گا۔وہ باہر جا کر زار زار رو با 14 یہ تو دوسرے انبیاء کے لوگوں کا حال ہے اس کے مقابلہ میں آنحضرت ﷺ کو دیکھ لو اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔پس آپ کی یہ شان اور یہ عظمت ہے کہ ایک طرف تو آپ نے خدا تعالیٰ کے جلال اور عظمت کو ایسا ظاہر کیا کہ تمام دنیا کو اپنا دشمن بنالیا۔اپنے بیگانے ہو گئے۔وطن سے بے وطن ہو گئے مگر خدا تعالیٰ کے جلال کے اظہار سے باز نہ آئے۔یہ تو آپ کا کام ہے اور خدا تعالیٰ آپ کی نسبت فرماتا ہے ان كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله - اگرتم اللہ سے پیار اور محبت کرنا چاہتے ہو تو اس کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ تم اس رسول کی اتباع کرو۔اس سے نہ صرف یہ ہوگا کہ تم خدا سے پیار کرو گے بلکہ یہ ایک ایسا گر ہے کہ تم خدا کے پیارے اور معشوق بن جاؤ گے۔عاشق سے معشوق بن جاؤ گے۔عاشق سے معشوق کا درجہ بڑا ہوتا ہے اس لئے فرمایا کہ یہ ایک ایسا گر ہے کہ جس سے نہ صرف تمہارے دل میں خدا کی محبت پیدا ہو جائے گی بلکہ خدا تعالی کے دل میں بھی تمہاری محبت پیدا ہو جائے گی۔یہ عظمت اس رسول کی خدا تعالی بیان فرماتا ہے پھر اس کے حالات کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ خدا کی محبت اور الفت میں ایسا چور تھا کہ اپنا ثانی نہیں رکھتا۔اس شان کا جو انسان ہے اس کے ماننے والوں کا اس کے متعلق کوئی ایسا عقیدہ رکھنا جس سے اس کی ہتک ہو کبھی عقل تسلیم نہیں کر سکتی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ جس کے متبع کو اپنا محبوب بنا لیتا ہے اور جس کے سارے اقوال، حرکات اور سکنات خدا تعالیٰ کے لئے تھے اور جس نے اللہ تعالیٰ کے لئے دنیا کا آرام حرام کر رکھا تھا، جسے دنیا کی کوئی لذت، کوئی سرور اور کوئی عیش خیال میں بھی نہ آتا تھا، جو خدا کے دین کے لئے ایک دفعہ نہیں بلکہ ہزاروں دفعہ مرمر کے جیا اور جو سب سے زیادہ رحیم اور کریم تھا اور جو