زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 92
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 92 جلد دوم (4) حضرت مسیح ناصری نے ایک بہت اچھی نصیحت فرمائی ہے کہ جس جگہ کبھی دیکھو اس قصبہ کی خاک تک جھاڑ کر چلے جاؤ 1 بعض لوگ حق کو قبول کرنے میں سابق ہوتے ہیں۔ہمیشہ ایسے آدمیوں کی تلاش میں رہنا چاہئے اور ضدی لوگوں کو بعد میں آنے والوں کے لئے چھوڑ دینا چاہئے۔(5) جماعت آبادان اور دوسری جماعتوں سے وقتاً فوقتاً مشورہ لیتے رہا کریں کہ مشورہ کے کام میں برکت ہوتی ہے۔(6) اپنے حالات سے ہر مرحلہ پر اطلاع دیتے رہیں کہ اس طرح دعا کی بھی تحریک ہوتی ہے اور دل کو بھی تسلی رہتی ہے۔جب کوئی دوست باہر جاتا ہے تو ہزاروں مخلصوں کے دل اس کی فکر میں اندر ہی اندر گھلے جاتے ہیں۔سچے مومن ایک دوسرے کے اعضاء ہوتے ہیں اور جب کوئی عضو الگ ہو تو ضرور تکلیف ہوتی ہے۔پس جب تک خبر رسانی کے ذریعہ اطلاع حالات رہے دل تسلی پاتے رہتے ہیں ورنہ تکلیف پاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کے ارادہ میں برکت دے۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد مگر ریادر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حکومت وقت کی فرمانبرداری کا حکم دیا ہے۔ایران میں آپ اس حکومت کے تابع ہوں گے۔پس حکومت کے قانون کی پابندی کا خیال رہے۔خاکسار مرزا محمود احمد تاریخ احمدیت جلد 6 صفحہ 226 ، 227 ) 1 متی باب 10 آیت 14 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء