زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 93
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 93 جلد دوم نو جوانوں کو کام کرنے کی تلقین اور لندن میں تبلیغ اسلام مورخہ 7 ستمبر 1935ء کو 7 بجے صبح تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ہال میں ینگ مینز احمد یہ ایسوسی ایشن نے مکرم مولوی محمد یار صاحب مولوی فاضل مبلغ انگلستان کے اعزاز میں دعوتِ چائے دی جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بھی شرکت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دینگ میز احمد یہ ایسوسی ایشن کے ایڈریس میں دو باتیں بیان کی گئی ہیں۔ایک اپنے کام کی تائید میں اور دوسری مولوی محمد یار صاحب کے لندن میں تبلیغی کام کے متعلق۔ہر شخص جو دین کے لئے اپنا وقت خرچ کرتا ہے، دین کے لئے اپنے وطن سے جدا ہوتا ہے اور اپنی زندگی کے بہترین اوقات خدمت دین میں صرف کرتا ہے وہ خواہ غلطی کرے یا صحیح طور پر کام کرے بہر حال اس کا فعل مستحسن اور قابل تعریف ہوتا ہے۔اسی لئے اس بارے میں ینگ مینز احمد یہ ایسوسی ایشن یا کوئی اور انجمن اگر اپنے خیالات و جذبات تشکر کا اظہار کرے تو اس کا فرض یہی ہے کہ اس کام کی تعریف کرے۔کیونکہ جب تک کوئی جماعت اپنے کام کے اچھے حصے کا اظہار نہ کرے اس کے کام میں ترقی نہیں ہو سکتی۔جہاں تک ینگ میز احمد یہ ایسوسی ایشن کے کام کا تعلق ہے میں انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ انجمنیں بنا لینا آسان ہوتا ہے لیکن کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔میرے سامنے ایڈریس اور جواب ایڈریس میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ ایک زمانہ میں بینگ میز احمد یہ ایسوسی ایشن کے سپر د ایسا کام تھا جس کی اُس وقت ضرورت نظر آتی تھی۔لیکن اب بعض ایسی انجمنیں اور بن گئی ہیں جنہوں نے کام تقسیم کر لیا ہے اور جس میں