زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 354
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 354 جلد دوم مضمون دیکھتا ہوں اس میں کوئی نہ کوئی عمدہ حوالہ ضرور ہوتا ہے۔معلوم نہیں اس نے کہاں کہاں سے رسائل جمع کر رکھے ہیں۔پس تھیسس کے لئے ضروری ہے کہ اس کے عنوان مقرر ہوں۔اس کی ترتیب بتائی جائے اور پھر مشورہ دیا جائے کہ یہ مضمون فلاں فلاں کتاب سے مل سکتا ہے۔پھر مضمون زیادہ لمبا نہیں ہونا چاہئے۔ایم۔اے میں جو تھیسس لکھے جاتے ہیں وہ بھی پچاس ساٹھ صفحات کے ہوتے ہیں۔اگر مضمون چھوٹے ہوں گے تو خواہ لکھنے والا پہلے دو ماہ میں ایک سطر بھی نہ لکھے اور تیسرے ماہ وہ دس کالم روزانہ لکھے تب بھی وہ 300 کالم لکھ لے گا جو پچاس مطبوعہ صفحات کے برابر ہوگا۔اور یہ کافی لمبا مضمون ہے۔اس طرح مفید لٹریچر مل سکتا ہے اور تبلیغ میں آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔“ ( الفضل 7 دسمبر 1951ء)