زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 355
زریں ہدایات (برائے مبلغین) 355 جلد دوم مبلغین مغربی افریقہ سے روح پرور خطاب غیر ممالک میں اشاعت اسلام کے متعلق بعض اہم اور ضروری ہدایات جامعتہ المبشرین اور محلہ الف (دار الصدر) کی طرف سے مغربی افریقہ میں تبلیغ کے فریضہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے پانچ مبلغین ( مکرم مولوی نذیر احمد صاحب مبشر، مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب، مکرم چودھری محمود احمد صاحب شاہد، مکرم ملک خلیل احمد صاحب اختر اور مکرم قاضی مبارک احمد صاحب شاہد ) کے اعزاز میں 24 جنوری 1955ء کو ایک مشترکہ ٹی پارٹی دی گئی جس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بھی از راہ شفقت شرکت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی:۔” میری کمر میں آج کچھ درد ہو رہی ہے اس لئے میں بیٹھے بیٹھے اپنے خیالات کا اظہار کروں گا۔پہلی چیز تو اُسی بات کی تکرار ہے جو میں نے آج ملاقات کے موقع پر باہر جانے والے مبلغین سے کہی ہے اور چونکہ تم میں سے بھی بعض لوگ ایسے ہوں گے جو شاید اگلے سال تبلیغ کے لئے باہر روانہ ہوں اور ان کے سامنے بھی وہی کام آ جائے جو ان کے سامنے آیا ہے اس لئے میں اس بات کو دوبارہ بیان کر دیتا ہوں۔میں نے آج مبلغین کو بتایا ہے کہ انسانی عادت ہے کہ جس ماحول میں وہ رہتا ہے اس کے اثر کو قبول کرتا ہے اور پھر اس اثر کو دیر تک اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔اور نئی چیز